شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ بشیر احمد چالکو نے پرائمری ہیلتھ سینٹر بونيار کا رورہ کیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ نے پرائمری ہیلتھ سینٹر کا دورہ کر کے وہاں کے کام کاج کا جائزہ لیا۔ اسی کے ساتھ انہوں نے سردیوں میں مریضوں کو دی جانے والی سہولیات کا بھی جائزہ لیا۔
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ کے ساتھ بی ایم او بونيار اور دیگر ڈاکٹرز بھی موجود تھے۔
انہوں نے فری ڈیکسا کیمپ کا افتتاح کیا جس میں مریضوں کے مفت ٹیسٹ کیے گئے۔
یہ بھی پڑھیں : کشمیر میں نئی تکنیک سے لیس روایتی ٹھیٹر کو دوبارہ بحال کرنے کی کوشش
ڈپٹی ڈائریکٹر ہیلتھ نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ 'میرے آنے کا مقصد دور دراز علاقوں میں طبی مراکز میں کام کاج کا جائزہ لینا ہے۔
انہوں نے کہا کہ ہم دیکھنے آئے ہیں کہ سردی آنے سے پہلے مریضوں کے لیے ہیلتھ مراکز میں گرمی کے انتظام کیا انتظامات کیے گئے ہیں۔ ہم نے یہاں سبھی سیکشنز کو دیکھا۔ '
انہوں نے مزید کہا کہ 'ہمارے بی ایم او صاحب نے یہاں مریضوں کے لیے اچھا انتظام رکھا ہے اور لوگوں کی کافی بھیڑ دیکھنے کو بھی مل رہی ہے۔'