ETV Bharat / state

اوڑی: بونیار کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا مطالبہ - buniya in uri

قدرتی حسن کا لطف لینے کے لئے لوگ بونیار پہنچتے ہیں لیکن یہاں پانی، صفائی، بیت الخلا سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔

Demand
Demand
author img

By

Published : Jul 1, 2020, 1:25 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کا علاقہ بونیار مقامی طور پر سیاحت کے لئے کافی پسند کیا جاتا ہے۔ یہاں کی خوبصورتی سیاحوں کو اپنی جانب متوجہ کرتی ہے لیکن جموں و کشمیر انتظامیہ کی عدم توجہی کے باعث اس مقام کو وہ شہرت و مقبولیت حاصل نہیں ہو سکی جو جموں و کشمیر کے دیگر علاقوں کو ملی ہے۔

قدرتی حسن کا لطف لینے کے لئے لوگ بونیار پہنچتے ہیں لیکن یہاں پانی، صفائی، بیت الخلا سمیت دیگر سہولیات نہ ہونے سے لوگوں کو پریشانی اٹھانی پڑتی ہے۔

اوڑی: بونیار کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دینے کا مطالبہ

جموں و کشمیر میں سیاحت کو فروغ دینے کے لئے مرکزی حکومت اور جموں و کشمیر انتظامیہ نے کئی منصوبہ تیار کیا ہے لیکن بونیار کو آج بھی ان منصوبوں سے الگ رکھا گیا ہے۔

یہاں پہنچے لوگوں کا کہنا ہے کہ اگر یہاں پر صفائی کا صحیح انتظام ہوگا تو لوگ بھی زیادہ آئیں گے، اور حکومت اس مقام کو سیاحتی مقام کے طور پر ترقی دے سکتی ہے۔ ایسے میں یہاں روزگار بھی پیدا ہوگا اور مقامی لوگوں کا ایک بڑا مسئلہ حل ہوگا۔

سڑک کی فرینسنگ نہ ہونے سے اکثر حادثات رونما ہوتے ہیں۔ اس لئے مقامی لوگوں کا مطالبہ ہے کہ یہاں فرینسنگ کے کام کو کیا جانا چاہئے۔ مقامی لوگوں کا کہنا ہے کہ ہر سال کچھ لوگ حادثے کا شکار ہوتے ہیں، جس پر حکومت کو توجہ دینا چاہئے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.