ETV Bharat / state

ڈی ڈی سی انتخابات : امیدواروں نے نامزدگی پرچے داخل کیے - ڈی ڈی سی انتخابات

رفیع آباد کے ڈنگیوچھ بلاک کے لئے کل سات امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔ جس میں پانچ آزاد امیدوار ہیں۔

امیدواروں نے نامزدگی پرچے داخل کیے
امیدواروں نے نامزدگی پرچے داخل کیے
author img

By

Published : Nov 16, 2020, 7:26 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ میں آج ڈی ڈی سی انتخابات میں حصہ لینے والے امیدواروں نے اپنے نامزدگی کے کاغذات جمع کرائے ۔

رفیع آباد کے ڈنگیوچھ بلاک کے لئے کل سات امیدواروں نے نامزدگی کا پرچہ داخل کیا ہے۔ جس میں پانچ آزاد امیدوار ہیں۔ ان کے علاوہ ایک جموں و کشمیر پیپلز کانفرنس اور ایک جموں کشمیر اپنی پارٹی سے امیدوار ہے۔

امیدواروں نے نامزدگی پرچے داخل کیے

وہیں دوسری طرف سوپور زنگیر سے فی الحال چودہ امیدواروں نے نامزدگی کے پرچے بھرے ہیں۔ جن میں سے گیارہ آزاد امیدوار ہیں اور تین دوسری پارٹیوں سے ہیں۔ اس موقع پر ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے نوجوان امیدواروں نے بتایا 'آج تک ہمارے ساتھ دھوکہ ہوا ہے اور اب ہم لوگوں کے لئے کام کرنا چاہتے ہیں۔

انہوں نے بتایا 'آج تک جتنی بھی حکومتیں آئی ہیں، انہوں نے رفیع آباد کے لئے کچھ بھی نہیں کیا ہے۔ ہمارا صرف ایک ہی مقصد ہے کہ ہم ترقیاتی کام کریں جس سے لوگوں کو سہولیات ملیں'۔

یہ بھی پڑھیے
نیشنل کانفرنس کے سینیئر ترین کارکن مستعفی

انہوں نے مزید کہا 'کشمیر میں پہلی بار ڈی ڈی سی انتخابات ہو رہے ہیں اور ہم اس سے کافی زیادہ خوش ہیں کیونکہ ہم غریب لوگوں کے لیے کام کرنا چاہتے ہیں اور ہم وعدہ کرتے ہیں کہ ایک ایک غریب کا ووٹ ضائع نہیں ہونے دیں گے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.