ETV Bharat / state

DC Baramulla Reviews Progress Of Works نوجوانوں کو نشہ کی لت سے دور رکھنے کے لئے مختلف سرگرمیاں

author img

By

Published : May 16, 2023, 8:21 AM IST

خطہ کے نوجوانوں کو نشہ کی لت سے دور رکھنے اور ان کے ذہن کو تعلیم و تعلم اور کھیل کود کی سرگرمیوں کی موڑنے کے لئے انتظامیہ کی جانب سے مختلف پرورگرامز منعقد کئے جاتے ہیں۔ انتظامیہ کو اس معاملہ میں بڑی حد تک کامیابی بھی ملی ہے۔

ڈی سی بارہمولہ
ڈی سی بارہمولہ
ڈی سی بارہمولہ

بارہمولہ:مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے نوجوانوں کو کھیل کود کی سرگرمیوں میں زیادہ سے زیادہ شمولیت کرنے کے تعلق سے ضلع انتظامیہ بارہمولہ مسلسل نوجوانوں کے لے موقع فراہم کرتی ہے، اس ضمن میں ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے بارہمولہ کے جہلم اسٹیڈیم کا دورہ کیا۔ اس دوران انہوں نے اسٹیڈیم میں بہتر سہولیات کا جائزہ لیا۔
انہوں نے کہا کہ ہم اس جہلم اسٹیڈیم کو بہترین اسٹیڈیم بنائیں گے تاکہ ہمارے بچے کھل کود کی سرگرمیوں میں شرکت کر کے ملک کے ساتھ ساتھ بارہمولہ کا نام روشن کرے۔

ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے بنایا کہ بارہمولہ ضلع Aspirational District ہے اور ہم کو قومی پیمانے پر ترقی ملی ہے اور ’پرائم منسٹر ایکسیلنس ایوراڈ’ Prime Ministers Excellence award کے تحت جو رقم ملی ہے اس کو ہم بارہمولہ میں مختلف ترقیاتی کاموں میں خرچ کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ اب تک ہمیں مجموعی طورپر بیس کروڑ روپے ملے ہیں اور مستقبل میں مزید پانچ کروڑ ملنے کا امکا ن ہے ۔انہوں نے مزید کہا کہ ہم یہ چاہتے ہیں کہ بارہمولہ میں جو کھیل کود کے میدان ہیں انہیں مزید خوبصورت بنایا جائے تاکہ جو ہمارے بچے کو کھیل کود کے حوالے سے بہتر مواقع اور سہولیات دستیب ہوسکے۔
مزید پڑھیں:DC Baramulla Visits One Stop Centre: ڈی سی بارہمولہ نے ون اسٹاپ سینٹر کا دورہ کیا
انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس دورے میں ہم نے محکمہ انیمل ہسبنڈری کو 12 بائکس فراہم کیا تاکہ وہ ضلع بارہمولہ کے دور دراز علاقوں میں جاکے سب سنٹروں سے رابطہ میں رہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.