ETV Bharat / state

Baramulla Good Governance Week: بارہمولہ میں 'گڈ گورننس ویک' کی نسبت سے تقریب کا افتتاح

ضلع بارہمولہ کے سنگرامہ علاقہ میں 'گڈ گورننس ویک' کی نسبت سے منعقدہ تقریب میں ڈی سی بارہمولہ نے زیر التوا تعمیراتی کاموں کو جلد مکمل کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ Good Governance Week Baramulla

بارہمولہ میں ’گڈ گورننس ویک‘ کی نسبت سے تقریب کا افتتاح

author img

By

Published : Dec 22, 2022, 11:40 AM IST

بارہمولہ: جموں و کشمیر کے طول و عرض میں 'گڈ گورننس ویک' کی نسبت سے تقاریب کا اہتمام جاری ہے۔ شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں بھی ڈی سی بارہمولہ ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے سنگرامہ میں 'گڈ گورننس ہفتہ' کی نسب سے ایک تقریب کا افتتاح کیا۔ اس موقعے پر پی آر آئی ممبران، سول انتظامیہ سمیت مقامی باشندوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ DC Baramulla Inaugurates Good Governance Week

a

تقریب کے دوران ضلع ترقیاتی کمشنر ڈاکٹر سید سحرش اصغر نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ 'حکومت کی جانب سے وضع کی جا رہی اسکیمز کو عام لوگوں تک پہنچانے، انتظامیہ اور عوام کے مابین فاصلے کم کرنے اور عوام کو راحت پہنچانے کی غرض سے اس طرح کی تقاریب کا انعقاد عمل میں لایا جا تا ہے۔‘‘ انہوں نے عوام سے وضع کی گئی اسکیمز سے زیادہ سے زیادہ استفادہ حاصل کرنے کی تلقین کی۔ Good Governance Week Programme Sangrama Baramulla

ڈی سی نے مزید کہا کہ گڈ گورننس ویک کے دوران عوام کو درپیش مسائل کا نوٹس لیا گیا اور ان مسائل کے فوری ازالہ کے لیے جلد اقدامات اٹھائے جائیں گے۔ انہوں نے زیر التوا تعمیراتی کاموں کے جلد مکمل کیے جانے کی بھی یقین دہانی کی۔ ادھر، ڈی ڈی سی، سنگرامہ، عرفان حفیظ لون نے میڈیا نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’ڈی سی بارہمولہ نے علاقے کا دورہ کے لوگوں کو درپیش مسائل ہنگامی بنیادوں پر حل کرنے کی یقین دہانی کی، جو کہ ایک خوش آئند اقدام ہے۔‘‘ قابل ذکر ہے کہ گڈ گورننس ہفتہ کی نسبت سے ہفتہ بھر اور مختلف علاقوں میں اس طرح کی تقاریب جاری رہیں گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.