شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں 177 بٹالین سینٹرل ریزرو پولیس فورس (سی آر پی ایف) سے وابستہ ایک اہلکار کی دل کا دورہ پڑنے سے موت واقع ہو گئی۔
اطلاعات کے مطابق ڈیوٹی کے دوران حسن خان نامی ایک سی آر پی ایف اہلکار کے سینے میں درد کی شکات کے بعد انہیں فوری طور سب ضلع اسپتال سوپور پہنچایا گیا۔
اسپتال میں تعینات ڈاکٹروں کے مطابق سی آر پی ایف اہلکار کی اسپتال پہنچانے سے قبل ہی موت واقع ہو چکی تھی۔