ETV Bharat / state

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار - بارہمولہ منشیات فروشی

Three drug peddlers arrested in Baramulla منشیات کے بڑھتے رجحان کو ختم کرنے کی کوششوں کو جاری رکھتے ہوئے بارہمولہ پولیس نے 3 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کے قبضے سے ممنوعہ اشیاء برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار
بارہمولہ میں تین منشیات فروش گرفتار
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 12:03 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : جموں کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں تین منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ گرفتار کیے گئے منشیات فروشوں میں شیروانی کالونی، خواجہ باغ کا ’بدنام زمانہ اور مطلوب‘ منشیات فروش پونٹی اور کنزر، بارہمولہ کے منشیات فروش شامل ہیں۔ پولیس کا کہنا ہے کہ گرفتار کیے گئے تینوں منشیات فروشوں کی تحویل سے ممنوعہ اشیاء بر آمد کی گئی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق پولیس اسٹیشن بارہمولہ کی ایک ٹیم نے جی ٹی روڈ، خواجہ باغ میں قائم ناکہ پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی جس دوران اس کے قبضے سے 25 گرام براؤن شوگر جیسا ممنوعہ مادہ بر آمد ہوا۔ پولیس نے اس شخص کی شناخت عاقب احمد بٹ، المعروف پونٹی ولد عبدالسلام بٹ ساکن شیروانی کالونی، خواجہ باغ کے طور پر ظاہر کی ہے۔ پولیس نے اسے موقع پر ہی حراست میں لے کر پولیس اسٹیشن بارہمولہ منتقل کر دیا ہے۔

اسی طرح پولیس تھانہ کنزر کی پولیس پارٹی نے ملگام، کنزر میں قائم ناکہ پر ایک شخص کو روک کر اس کی تلاشی لی۔ تلاشی کے دوران اس کے قبضہ سے 1.5 کلو گرام ممنوعہ بھنگ پاؤڈر برآمد ہوا۔ بارہمولہ پولیس نے اس کی شناخت غلام محمد شیخ ولد عبدالصمد شیخ ساکنہ ملگام کنزر کے طور پر کی ہے۔ اسے گرفتار کر کے پولیس اسٹیشن کنزر منتقل کر دیا گیا ہے۔ اسی مناسبت سے پولیس اسٹیشن بارہمولہ اور کنزر میں قانون کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمات درج کرکے تحقیقات شروع کردی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: Kashmir Drug Menace: منشیات کی لت، تیس لاکھ روپے پھونک ڈالے

دریں اثناء، منیشات کی مناسبت سے درج ایک کیس کی تفتیش کے دوران منشیات فروش ہلال احمد وانی ولد غلام نبی وانی ساکنہ برزلہ کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 510 گرام ممنوعہ چرس اور کوڈین فاسفیٹ کے 11 بوتلیں برآمد ہوئیں۔ کیس کی تحقیقات کے دوران معلوام ہوا کہ ایک منشیات فروش شبیر احمد ولد عبد الخالق ساکنہ مزھوما، ماگام نے اسے منشیات فراہم کی تھی۔ اس پر کارروائی کرتے ہوئے اس کی گرفتاری کے لیے جال بچھایا گیا اور چیچلورہ میں قائم چیک پوسٹ پر منشیات فروش کو گرفتار کر کے اس کے قبضے سے 55 گرام چرس برآمد کر لیا گیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.