ETV Bharat / state

Check bounce case accused jailed: چیک فراڈ کیس میں مجرم کو دو سال قید کی سزا - بارہمولہ چیک فراڈ کیس

بارہمولہ کی ایک عدالت نے چیک فراڈ کیس کے مجرم کو 2 سال کے لیے جیل بھیج دیا، علاوہ ازیں ان پر 16 لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا۔

a
a
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Sep 12, 2023, 5:59 PM IST

بارہمولہ (جموں کشمیر) : شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں (سب جج) خصوصی مجسٹریٹ، بارہمولہ کی عدالت نے ایک چیک باؤنس کیس (Check Bounce Case) میں ایک شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے دو سال قید کی سزا سنائی اور ساتھ ہی اسے ہدایت کی ہے کہ وہ شکایت کنندہ کو 16 لاکھ روپے کا بھی معاوضہ ادا کرے۔ عدالت نے یہ فیصلہ شکایت کنندہ عبداللطیف خان کی جانب سے یہ ثابت کیے جانے کے بعد صادر کیا کہ مدعی علیہ (مجرم) نے شکایت کنندہ عبد اللطیف کو اُس وقت ایک چیک دی جب اُس کے بینک اکاؤنٹ میں اتنی رقم موجود نہیں تھی اور بینک کی جانب سے چیک رد کی گئی تھی۔

بتا دیں کہ سب جج اقبال احمد نے بونیار سے تعلق رکھنے والا ملزم امیر احمد خان کو دفعہ 138 کے تحت دو سال کی سزا اور 16 لاکھ روپے کا جرمانہ عائد کیا اور اس رقم کو فوری طور پر شکایت کنندہ کو دینے کی بھی ہدایت جاری کی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل بھی بارہمولہ ضلع میں چیک فراڈ کیش میں ایک شخص کو جیل بھیج دیا تھا۔ گزشتہ برس نومبر میں ضلع کے سوپور علاقے سے تعلق رکھنے والے ایک شخص کو کورٹ نے چیک فراڈ کیس میں ایک سال قید کی سزا سناتے ہوئے آٹھ لاکھ روپے جا جرمانہ بھی عائد کیا۔ یہ فیصلہ سی جی ایم سوپور کی عدالت نے سنایا تھا۔

مزید پڑھیں: Anantnag Cheque Bounce Case چیک باؤنس معاملے میں ایک شخص کو 6 ماہ قید اور 9 لاکھ روپے کا جرمانہ

اس سے قبل گزشتہ برس ستمبر میں جنوبی کشمیر کے اننت ناگ ضلع میں ایک مقامی عدالت نے چیک باؤنس کیس میں ایک شخص کو مجرم قرار دیتے ہوئے چھ ماہ قید کی سزا سنائی تھی جبکہ اس کے علاوہ ان 9لاکھ روپے کا جرمانہ بھی عائد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.