ETV Bharat / state

Baramulla police arrested 2 drug peddlers: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، پولیس - بارہمولہ پولیس منشیات برآمد

بارہمولہ پولیس نے ضلع میں ناکہ چیکنگ کے دوران منشیات فروشوں کی تحویل سے منشیات برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

Baramulla police arrested 2 drug peddlers: بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، پولیس

author img

By

Published : Aug 4, 2023, 3:04 PM IST

بارہمولہ (جموں و کشمیر) : جموں وکشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں دو الگ الگ مقامات پر ناکہ چیکنگ کے دوران 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔ ایک پولیس ترجمان نے اپنے ایک بیان میں اس ضمن میں تفصیلات فراہم کرتے ہوئے کہا کہ ’’پولیس کی ایک ٹیم نے ایس ڈی پی او پٹن، محمد نواز، کی نگرانی میں پلہالن موڑ پر چیکنگ کے دوران ایک منشیات فروش کو گرفتار کیا۔‘‘ انہوں نے مزید کہا کہ ’’پلہالن کی طرف آ رہے اس منشیات فروش نے گرچہ پولیس ناکہ کو دیکھتے ہی فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔‘‘

گرفتار شدہ شخص کی شناخت مدثر احمد وانی ولد منظور احمد وانی ساکن رائے پورہ پلہالن کے طور پر کی گئی ہے۔ بیان میں مزید کہا گیا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 145 گرام چرس جیسا مواد بر آمد کیا گیا جس کے بعد اس کو موقع پر ہی گرفتار کیا گیا۔ منشیات کے خلاف ایک اور کارروائی کے دوران بارہمولہ پولیس کی ایک ٹیم نے ڈی ایس پی ہیڈکواٹرز، الطاف احمد، کی نگرانی میں زنڈ فرنڈ، شیری میں ناکہ چیکنگ کے دوران ایک اور منشیات فروش کو گرفتار کیا۔

مزید پڑھیں: Drug Peddler Arrested in Uri: بارہمولہ میں منشیات فروش گرفتار، چرس برآمد

پولیس ترجمان نے بتایا کہ مذکورہ منشیات فروش علاقے میں گھوم رہا تھا اور پولیس کو دیکھتے ہی اس نے فرار ہونے کی کوشش کی تاہم اس کو دھر لیا گیا۔ گرفتار شدہ کی شناخت وسیم احمد شیخ ولد عبد المجید شیخ ساکنپ ہیون کے بطور ہوئی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ تلاشی کے دوران اس کی تحویل سے 56 سپاسمو پراکسیون کیسپول بر آمد کئے گئے جس کے بعد اس کو گرفتار کیا گیا۔ پولیس نے ان دونوں معاملات میں متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن شیری اور پولیس اسٹیشن پٹن میں مقدمے درج کرکے تحقیقات شروع کی ہے۔

یو این آئی

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.