ETV Bharat / state

محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف کانگریس کا احتجاج

رام بن کے سب ڈویژن بانہال میں کانگریس پارٹی کے سینئررہنما و سابق وزیر وقار رسول وانی کی قیادت میں محکمہ بجلی کی لاپرواہی کے خلاف احتجاج کیا گیا۔ اس موقع پر انہوں نے انتظامیہ بانہال سے بارھمولہ کے درمیان چلنے والی ریل سروسیز کو بھی بحال کرنے کی اپیل کی۔

congress leader protest in banihal against PDD department
محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف کانگریس رہنما کا احتجاج
author img

By

Published : Jan 14, 2021, 8:32 PM IST

مرکز کے زیر انتظام جموں کشمیر کے ضلع رام بن کے سب ڈویزن بانہال میں سینئر کانگرس رہنماو سابق وزیر وقار رسول وانی کی سربراہی میں محکمہ بجلی کے خلاف زور دار احتجاجی مظاہرہ ہوا۔

محکمہ پی ڈی ڈی کے خلاف کانگریس رہنما کا احتجاج

اس موقع پر قومی شاہرہ پر بجلی محکمہ کا پتلہ بھی نظر آتش بھی کیاگیا اور محکمے کے خلاف زبردست نعرے بازی کی گئی۔ احتجاجیوں نے بانہال بارھمولہ ریل سروسیز کو بحال کرنے کا بھی مطالبہ کیا۔

اس موقع کانگریس پارٹی کے سینئر رہنما و سابق وزیر وقار رسول نے نامہ نگاروں سے کہا کہ' حلقہ اسمبلی بانہال کے عوام کو جہاں 20 میگا واٹ بجلی درکار ہے۔ اس کے برعکس یہاں صارفین کو 6 میگا واٹ بجلی فراہم کی جاری ہے اور غیر اعلانیہ تخفیف کے سبب یہاں کے لوگ کافی پریشان ہیں'۔

انہوں نے کہا کہ' کانگریس پارٹی کے دور اقتدار میں یہاں 20 سے 24 گھنٹے بجلی دستیاب ہوا کرتی تھی۔ انہوں نے کہا کہ اگر محکمہ ایک ہفتے کے اندر بجلی نظام میں سدھار نہیں لاتا ہے تو کانگریس پارٹی کے بینر تلے ایک اور احتجاج کیا جائے گا'۔

مزید پڑھیں: زیر حراست پی ڈی پی رہنما نعیم اختر اسپتال منتقل

انہوں نے مزید کہا کہ' بانہال بارھمولہ ریل سروسیز گرچہ کورونا وائرس مہلک وبا کے پیش نظر لگے لاک ڈاون کی وجہ سے بند کی گئی تھی، لیکن اب جبکہ پورے ملک میں ٹرانسپورٹ سروسز بحال کردیا گیا ہے لیکن بانہال بارھمولہ ریل سروسیز اب بھی بند ہے، جس کے سبب یہاں مسافروں، اسکولی بچوں اور مریضوں کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ لہذا ہماری انتظامیہ سے اپیل ہے کہ فوری طور پر بانہال بارھمولہ ریل سروسیز کو بحال کرایا جائے'۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.