سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور سے دس کیلومیٹر کی دوری پر واقع بومئی تجرشریف میں سول سوسائٹی بومئی نے حکومت اور انتظامیہ بارہمولہ کا شکریہ ادا کیا کیونکہ اس علاقے میں لوگوں کی ایک دیرینہ مانگ کو پورا کیا گیا ہے۔ اس علاقے میں برسوں بعد میکڈمائزیشن کا کام شروع کیا گیا ہے اور لوگوں کو کافی راہت محسوس ہو رہی ہے۔ لوگوں نے بتایا کہ انہیں کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا تھا لیکن اب حکومت اور محکمہ آر اینڈ بی نے کام شروع کیا ہے اور وہ کافی خوش ہے۔' Macadamization in Sopore
انہوں نے بتایا کہ زنگیر حلقہ انتخاب کا بومئی علاقہ کافی اہمیت کا حامل ہے۔ یہاں سے گزرنے والی سڑک تین اضلاع کو ملاتی ہے اور کام شروع ہونے سے عوام کو اب راحت ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ اس علاقے میں اور بھی چند مشکلات ہیں جس پر حکومت کو کام کرنے کی ضرورت ہے۔ انہوں نے کہا 'ہم چاہتے ہیں کہ اس علاقے میں ایک ہسپتال بنایا جائے، اگر چہ اس وقت ایک طبی مرکز ہے لیکن اس میں بنیادی سہولیات کا فقدان ہے اور اس کے ساتھ ساتھ ہم لوگوں کو پینے کے صاف پانی کے حوالے سے بھی کافی مشکلات کا سامنا ہے۔ مقامی لوگوں نے حکومت سے بلخصوص ایل جی سے گزارش کی ہے کہ اس علاقے کی طرف توجہ دی جائے تاکہ عوام کو مشکلات سے دو چار نہ ہونا پڑے۔ Macadamization in Sopore
یہ بھی پڑھیں : Macadamization in Sopore : سوپور میں روڈ میکڈیمائزیشن کا کام شروع