عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع موصول ہونے کے بعد فوج، سی آر پی اور ایس او جی کی مشترکہ ٹیم نے لٹیشاٹ تجر علاقے کو محاصرے میں لیا اور تلاشی مہم شروع کی۔
ذرائع کے مطابق علاقے میں تمام داخلی اور خارجی راستوں پر پہرے بٹھا دئیے گئے ہیں اور گھر گھر تلاشی کارروائی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔ جبکہ کسی بھی فرد کو گھر سے باہر نکلنے کی اجازت نہیں دی جا رہی ہے۔
واضح رہے کہ چن روز قبل سوپور کے تجر شریف میں سکیورٹی فورسز نے عسکری تنظیم البدر کے چیف کو ایک انکاؤنٹر کے دوران ہلاک کر دیا۔ کشمیر زون پولیس نے البدر چیف غنی خواجہ کی ہلاکت کو سکیورٹی فورسز کی بڑی کامیابی قرار دیا تھا۔