ETV Bharat / state

Burglary Case Solved بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد - بارہمولہ میں مسروقہ زیورات برآمد

پولیس نے بارہمولہ ضلع میں چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے دو ملزمین کو گرفتار کیا ہے۔ پولیس نے گرفتار افراد کے قبضے سے مسروقہ زیوارت برآمد کیے ہیں۔

burglary-case-solved-stolen-gold-recovered-in-baramulla
بارہمولہ میں چوری کا معاملہ حل، دو گرفتار، مسروقہ زیورات برآمد
author img

By

Published : Aug 3, 2023, 3:50 PM IST

بارہمولہ: پولیس نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں چوری کے ایک معاملے کو حل کرکے دو ملزموں کو گرفتار کرکے مسروقہ زیوارت برآمد کئے ہیں۔

ایک پولیس ترجمان نے بتایا کہ پولیس اسٹیشن کنزر کو 31 جولائی 2023 کو عبدالرزاق ساکن گونی پورہ کنزر کی طرف سے ایک شکایت موصول ہوئی جس میں کہا گیا کہ 30 اور 31 جولائی کی درمیانی شب کچھ نامعلوم چور اس کے گھر میں گھس گئے اور زیورات اڑا لے گئے۔

انہوں نے کہا کہ اس ضمن میں متعلقہ دفعات کے تحت ایک کیس درج کرکے تحقیقات شروع کی گئیں۔ان کا کہنا تھا کہ تحقیقات کے دوران تکینکی اور انسانی وسائل کی مدد سے کچھ مشتبہ افراد کے نام سامنے آگئے۔

مزید پڑھیں: Crime News ڈاکٹر جوڑے کے گھر سے 11 لاکھ روپے چوری کرنے پر ملازمہ گرفتار

بیان میں کہا گیا کہ اس دوران دو مشتبہ افراد بلال احمد اور احسان جیلانی وانی ساکنان گونی پورہ کنزر کو پوچھ تاچھ کے لئے طلب کیا گیا۔انہوں نے کہا کہ دوران تفتیش دونوں نے یہ کام سر انجام دینے کا اعتراف کیا اور ان کے انکشاف پر مسروقہ زیورات بر آمد کئے گئے۔

(یو این آئی)

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.