جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ڈی ڈی سی انتخابات کی سرگرمیاں زوروں پر ہیں، امیدوار ووٹروں کو اپنی جانب راغب کرنے میں مشغول ہیں۔
بارہمولہ رفیع آباد کے رہنے والے بی جے پی کے امیدوار عبدالحمید بٹ نے کاغذات نامزدگی داخل کی۔
عبدالحمید بٹ نے آج رفیع آباد کے روحامہ تحصیل دفتر میں نامزدگی کے لیے کاغذات داخل کیے۔ ان کے ہمراہ بی جے پی کے سینئر رہنما موجود رہے۔
عبدالحمید بٹ نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ 'لوگوں کو چاہیے کہ وہ بی جے پی کے نمائندوں کے حق میں اپنا قیمتی ووٹ دیں تاکہ جموں و کشمیر کی تعمیر و ترقی ہو۔'
انہوں نے مزید بتایا کہ 'یہاں کی سیاسی جماعتوں نے آج تک کشمیریوں کے ساتھ استحصال کیا اور وادی کی تعمیر کے لیے کبھی بھی کوئی کام نہیں کیا۔'