شمالی کشمیر: ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے دور دراز علاقہ برن دب میں زرعی یونیورسٹی سرینگر Sher-e-Kashmir University of Agricultural سے آئے ہوئے ماہرین نے کسانوں میں بائیولاجیکل کِٹس تقسیم کیں۔ اس موقع پر ڈائریکٹر ریسرچ اسکاسٹ کشمیر Director Research SKUAST Kashmir سرفراز احمد کے ساتھ ساتھ دیگر افراد بھی موجود رہے۔
اس پروگرام کا مقصد ہے کہ کشمیر کے دور دراز علاقوں میں موجود کسانوں کو تربیت Training to Farmers دی جائے تاکہ وہ اپنے باغات کی دیکھ بھال اچھی طرح کر سکیں اور ضرورت پڑنے پر صحیح ادویات کا استعمال کریں۔ اسی سلسلے میں آج کسانوں کے درمیان بائیولاجیکل کٹس بھی تقسیم کی گئیں، ان کٹس سے کسانوں کو کافی فائدہ مل سکتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Education Kits Among Handicapped Students: مخصوص طلبا کے درمیان ایجوکیشن کٹ تقسیم
وہیں مقامی کسانوں نے خوشی کا اظہار کرتے ہوئے سکاسٹ کشمیر SKUAST Kashmir کا شکریہ ادا کیا۔ انہوں نے کہا کہ ہم شکر گزار ہیں کہ ڈائریکٹر ریسرچ سکاسٹ کشمیر، سرینگر سے اس گاؤں میں آئے اور ہمیں تربیت Training to Baramulla Farmers دی۔ ہم امید کرتے ہیں کہ مستقبل میں بھی اس قسم کے پروگرام ہوتے رہیں گئے تاکہ ہمیں فائدہ مل سکے۔