ETV Bharat / state

Bike lifter Arrested سوپور میں موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، متعدد بائیکس برآمد، پولیس

پولیس نے ہفتہ کے روز بارہمولہ کے سوپور قصبے سے ایک بدنام زمانہ بائیک لفٹر کو گرفتار کیا ہے ۔ گرفتار شخص کے قبضے سے چوری کی 13 بائکس برآمد ہوئیں اور پولیس نے اس طرح سے چوری کے چھ معاملات کو حل کیا۔

bike-lifter-arrested-in-sopre-13-stolen-vehicles-recovered-police
سوپور میں موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، متعدد بائیکس برآمد، پولیس
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 30, 2023, 4:23 PM IST

سوپور میں موٹر سائیکل لفٹر گرفتار، متعدد بائیکس برآمد، پولیس

سوپور(بارہمولہ): سوپور پولیس نے ہفتہ کے روز بائک چوری کا معاملے حل کرکے ایک بدنام زمانہ بائک لفٹر کو گرفتار کیا ہے۔ گرفتار شخص کے قبضے سے چوری کی 13 بائکس برآمد ہوئیں اور پولیس نے اس طرح سے چوری کے چھ معاملات کو حل کیا۔

پولیس اسٹیشن سوپور کے ایس ڈی پی او ڈاکٹر رئیس احمد میر نے میڈیا سے بات کرتے ہوئے کہا کہ پولیس کو فردوس احمد بھٹ ولد محمد مقبول بھٹ ساکن چنکی پورہ سوپور کی طرف سے ایک تحریری درخواست موصول ہوئی جس میں کہا گیا ہے کہ کسی نامعلوم شخص نے اس کی موٹر سائیکل چوری کر لی ہے۔شکایت موصول ہونے کے بعد پولیس اسٹیشن سوپور نے معاملے کی نسبت سے کیس درج کر کے تحقیقات شروع کی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ایس ایس پی سوپور کی ہدایت پر میں نے کیس کی تفتیش شروع کی گئی اور دوران تفتیش کے لیے کچھ مشتبہ افراد کو پوچھ گچھ کے لیے پولیس اسٹیشن سوپور لایا گیا۔دوران تفتیش بابر بشیر پلہ ولد بشیر احمد پلہ ساکن محلہ جدید کرنکشیون سوپور نے بائیک کی چوری میں ملوث ہونے کا انکشاف کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شخص کے قبضے سے چوری کی 13 بائکس برآمد ہوئیں۔انہوں نے کہا کہ کیس کی تفتیش ابھی جاری ہے اور اس میں مزید ریکوری کی توقع ہے۔

مزید پڑھیں: Four Accused Arresed in Ganderbal گاندربل میں چوری شدہ سولہ بھیڑیں برآمد، چار ملزمان گرفتار

ایس ڈی پی او نے کہا کہ پالا کی گرفتاری کے ساتھ ہی امسال درج کیے گئے کم از کم چھ چوری کے معاملات اب حل ہو گئے ہیں۔پولیس افسر نے عوام سے اپیل کی کہ جب وہ کوئی گاڑی خریدے تو پہلے گاڑی کے کاغزات کی اچھی طرح سے جانچ کرے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.