ETV Bharat / state

سوپور: میوہ صنعت سے  منسلک افراد کے لیے تربیتی کیمپ منعقد - غیر معیاری

محکمہ باغبانی کی جانب سے فروٹ منڈی سوپور میں میوہ صنعت سے جڑے کاشتکاروں اور تاجرین کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔

سوپور: میوہ صنعت سے جڑے افراد کے لیے تربیتی کیمپ منعقد

author img

By

Published : Mar 11, 2021, 7:08 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور فروٹ منڈی میں محکمہ ہارٹیکلچر اینڈ پلاننگ کی جانب سے فروٹ گروورس کے لئے ایک تربیتی پروگرام کا اہتمام کیا گیا۔

پروگرام کے دوران کاشتکاروں کو مختلف سرکاری اسکیموں کے بارے میں جانکاری دی گئی وہیں انہیں جدید تکنیک سے بھی آگاہ کیا گیا۔

سوپور: میوہ صنعت سے جڑے افراد کے لیے تربیتی کیمپ منعقد

کیمپ کے دوران میوہ صنعت سے جڑے افراد نے فروٹ گروورس کو درپیش مشکلات خصوصا نقلی ادویات اور کھاد سے متعلق افسران کو آگاہ کیا۔

ڈاریکٹر ہارٹیکلچر نے بتایا کہ محکمہ کی جانب سے ضلع بارہمولہ کے مختلف علاقوں میں اس طرح کے پروگرام جاری رکھیں جائیں گے تاکہ ’’فروٹ گروورس کو درپیش مشکلات کا جلد ازالہ ہو سکے۔‘‘

فروٹ منڈی سوپور کے صدر فیاض احمد نے ذرائع ابلاغ کے ساتھ بات کرتے ہوئے اس طرح کے کیمپ کے انعقاد پر محکمہ باغبانی کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ محکمہ کو زمینی سطح پر فروٹ گروورس کو درپیش مسائل کا جلد ازالہ کرنے کے لیے سنجیدہ اقدامات اٹھانے چاہئے۔

انہوں نے الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ بازار میں ہر جگہ غیر معیاری اور نقلی ادویات اور کھاد دستیاب ہے جس کو پوری طرح قابو کرنے کے لیے محکمہ سمیت انتظامیہ کو بھی ٹھوس اقدامات اٹھانے کی ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.