سکھ روایات کے مطابق اولڈ ٹاون بارہمولہ کے اس ’’گردوارہ کی سنگ بنیاد چھٹے گرو شری ہرگوبند سنگھ نے تب رکھی تھی جب وہ مغل بادشاہ جہانگیر کے ساتھ کشمیر دورے پر آئے تھے۔‘‘
گردوارہ کمیٹی کے چیئرمین جنک سنگھ نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے کہا کہ ’’یہ گردوارہ سکھ مذہب ہی نہیں بلکہ علاقے کے لیے بھی نہایت اہمیت کا حامل ہے۔‘‘
جنک سنگھ نے کہا کہ سکھ روایات کے مطابق اس گردوارے میں ’’چھٹے گرو نے ایک چنار درخت نصب کرنے کے ساتھ یہاں ایک کنوا بھی کھودا جو آج تک موجود ہے۔‘‘
انکا کہنا تھا کہ سکھ برادری ہی نہیں بلکہ ہر مذہب کے لوگ شفا کی نیت سے اس کنوے کا پانی پیتے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ چند سال قبل جب گرودوارے کی عمارت کو آگ کی وجہ سے شدید نقصان پہنچا تھا تب علاقے کے مسلمانوں نے رضاکارانہ طور گردوارے کی تعمیر و مرمت میں بڑھ چڑھ کر حصہ لیا تھا۔
انہوں نے کہا کہ گردوارے میں موجود لنگر سال بھر چالو رہتا ہے جو بلا لحاظ مسلک و مذہب مسافرین، تاجرین، طلباء وغیرہ کے لئے ہمیشہ چالو رہتا ہے۔