بارہمولہ پولیس نے بتایا کہ منگل کی صبح انہیں چالہ ڈیم، بونیار میں لاش کی موجودگی کی اطلاع موصول ہوئی جس کے بعد پولیس کی ایک ٹیم فوری طور موقع پر پہنچی۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
اس ضمن میں پولیس نے معاملہ درج کرکے مزید کارروائی شروع کر دی ہے، وہیں پولیس نے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لئے روانہ کردیا۔
مزید پڑھیں: صنعت و حرفت کے پرنسپل سیکرٹری رنجن پرکاش ٹھاکر سے خصوصی گفتگو
بارہمولہ پولیس نے بتایا کہ لاش کی شناخت فوری طور پر نہیں ہوپائی ہے، تاہم دیگر تفصیلات پوسٹ مارٹم کی رپورٹ کے بعد ہی معلوم ہوں گی۔