ETV Bharat / state

Snow Not Cleared From Roads in Uri: سڑکوں پر سے برف نہ ہٹانے سے لوگوں کو مشکلات - اوڑی برفباری

ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبہ اوڑی کے چونڈا اور بٹگرا علاقوں کے باشندوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ’انتظامیہ نے برفباری سے قبل بھی اور برفباری کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کیے تاہم انتظامیہ کے وہ دعوے کھوکھلے ہی ثابت ہوئے۔ Snow Not Cleared From Roads In Uri برفباری کے پانچ روز بعد بھی سڑکوں پر سے برف نہیں ہٹائی گئی۔‘‘

سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے سے لوگوں کو مشکلات

author img

By

Published : Jan 11, 2022, 7:21 PM IST

شمالی کشمیر North Kashmir کے سرحدی قصبہ اوڑی کے چرنڈا اور بٹگرا سمیت کئی دور دراز علاقوں میں سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے سبب لوگوں کو سخت مشکلات Snow Not Cleared From Roads In Uri کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔

سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے سے لوگوں کو مشکلات

مقامی لوگوں نے بتایا کہ حالیہ دنوں ہوئی برفباری کے بعد دور دراز علاقوں کا زمینی رابطہ منقطع ہونے کے علاوہ لوگوں کو بجلی کی بحرانی صورتحال کا بھی سامنا ہے۔

انہوں نے کہا کہ سڑکوں پر سے برف نہ ہٹائے جانے کے باعث گاڑیوں کا سڑکوں پر سے گزرنا نا ممکن ہے، ایسی صورتحال میں لوگوں کو راشن وغیرہ حاصل کرنے کے لیے کئی کلومیٹر کا سفر Snow Not Cleared From Roads, People suffer طے کرنا پڑتا ہے۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ انہیں راشن وغیرہ حاصل کرنے کے لیے برف سے ڈھکی اور پھسلن بھری سڑکوں، ڈھلانوں سے گزر کر قریب 12 کلومٹر کا سفر طے کرکے اوڑ پہنچنا پڑتا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ وہ اس طرح کا مشکل سفر طے کرنے پر اس لئے مجبور ہیں کہ انتظامیہ نے سڑکوں پر سے پانچ روز بعد بھی برف نہیں ہٹائی۔

مقامی باشندوں نے بتایا کہ اگر اس دوران کوئی شخص بیمار پڑ جائے یا خدانخواستہ حادثہ رونما ہوجائے گا تو انہیں مریض کو کندھوں یا چارپائی پر اٹھا کر اسپتال پہنچنا پڑے گا، جو نہ صرف مریض بلکہ دیگر افراد کے لیے بھی خطرناک اور مہلک ثابت ہو سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: Heavy Snowfall Disrupts Normal Life In Kashmir Valley: جموں و کشمیر میں تازہ برفباری کے بعد کے حالات پر ایک نظر

سرحدی قصبہ اوڑی کے چونڈا اور بٹگرا علاقوں کے باشندوں نے ضلع و تحصیل انتظامیہ کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا: ’’انتظامیہ نے برفباری سے قبل بھی اور برفباری کے دوران عوام کو راحت پہنچانے کے بلند و بانگ دعوے کیئے تاہم انتظامیہ کے وہ دعوے کھوکھلے ہی ثابت ہوئے۔‘‘

انہوں نے انتظامیہ سے فوری طور سڑکوں پر سے برف ہٹائے جانے کی مانگ کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.