ضلع بارہمولہ کے حاجی پیر نالہ، اوڑی میں ایک نیم بوسیدہ لاش برآمد ہوئی ہے۔
پولیس ذرائع نے بتایا کہ مقامی لوگوں نے حاجی پیر نالہ کے قریب ایک لاش برآمد ہونے کے فوراً بعد پولیس کو مطلع کیا۔ پولیس اور محکمہ صحت کی ٹیم نے موقع پر پہنچ کر لاش کو اپنی تحویل میں لے لیا۔
انہوں نے بتایا کہ ’’لاش کو نیم بوسیدہ حالت میں برآمد کیا گیا۔ اس لیے فوری طور پر اس کی شناخت نہیں ہو سکی۔‘‘
پولیس نے اس ضمن میں معاملہ درج کرکے لاش کو پوسٹ مارٹم کے لیے ایس ڈی ایچ اوڑی روانہ کر دیا۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ: پہاڑی سے پھسل کر فوجی جوان زخمی
قابل ذکر ہے کہ گذشتہ روز وسطی کشمیر کے ضلع بڈگام میں بھی ایک عدم شناخت لاش برآمد ہوئی تھی، تاہم پولیس نے ابتدائی تحقیقات میں اس بات کا امکان ظاہر کیا تھا کہ اس کی موت قدرتی وجوہات کی بنا پر ہوئی ہوگی۔