ETV Bharat / state

Timber Smugglers Arrested in Uri اوڑی میں دو لکڑی اسمگلر گرفتار، 40 مکعب فٹ لکڑی ضبط

بارہمولہ پولیس نے سرحدی قصبہ اوڑی میں تقریباً 40مکعب فٹ عمارتی لکڑی ضبط کرکے سبز سونے کی اسمگلنگ میں ملوث دو اسمگلروں کو حراست میں لیا ہے۔

baramulla-police-recovered-40-cfts-of-illicit-timber-2-smugglers-arrested
Etv Bharat اوڑی میں دو لکڑی اسمگلر گرفتار، 40 مکعب فٹ لکڑی ضبط
author img

By

Published : May 5, 2023, 10:42 PM IST

اوڑی میں دو لکڑی اسمگلر گرفتار، 40 مکعب فٹ لکڑی ضبط

اوڑی: جموں و کشمیر پولیس نے شمالی کشمیر کے بارہمولہ ضلع میں عمارتی لکٹری کی اسمگلنگ میں ملوث دو افراد کو گرفتار کرکے ان کی کے قبضہ سے لاکھوں روپے مالیت کی لکڑی ضبط کی ہے۔ بارہمولہ پولیس کے ایک ترجمان نے اپنے ایک بیاں میں بتایا کہ سرحدی علاقہ اوڑی کے چھولا علاقے میں ایس ڈی پی او اوڑی کی نگرانی اور ایس ایچ او اوڑی کی سربراہی میں ایک پولیس پارٹی نے چھولا علاقے میں دو جنگل اسمگلروں کو گرفتار کیا ہے۔پولیس ترجمان کے مطابق جنگل اسمگلر عمارتی لکڑی کی اسمگلنگ کر رہے تھے اس دروان گرفتار افراد کے قبضے سے 40مکعب فٹ عمارتی لکٹری ضبط کر لی گئی۔ گرفتار جنگل اسمگلروں کی شناخت حاکم دین ولد فقیر محمد ، قدیر احمد ولد حاکم دین شیخ ساکنان چھولا کلسا کے بطور ہوئی ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق دونوں اسمگلر غیر قانونی طور پر جنگل سے لکڑی کاٹ کر بعد میں اسے مارکیٹ میں مہنگے داموں میں فروخت کرنے کی تاک میں تھے۔پولیس نے دو اسمگلروں کو سلاخوں کے پیچھے دھکیل دیا اور فاریسٹ ایکٹ کی متعلقہ دفعات کے تحت پولیس اسٹیشن اوڑی میں مقدمہ درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔واضح رہے کہ اس سے پہلے بھی اوڑی ناملا اور ہتھ لنگا علاقوں سے پولیس نے جنگل اسمگلروں کو گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: Timber Smugglers Arrested in Uri اوڑی میں تین اسمگلر گرفتار، 60 مکعب لکڑی ضبط

بارہمولہ پولیس نے عوام سے جنگلات کے تحفظ کو یقینی بنانے اور قیمتی ورثہ کو اگلی نسلوں تک محفوظ رکھنے کے لیے جنگلات کے تحفظ میں اپنا کلیدر کردار ادا کرنے کی اپیل کی ہے۔ پولیس نے عوام سے ٹمبر اسمگلنگ کے حوالہ سے کسی بھی معلومات کو پولیس تک پہنچا کر ذمہ دار شہری کا ثبوت دینے کی اپیل کی ہے۔ واضح رہے کہ حکومت جموں و کشمیر کی جانب سے ’’گرین جموں و کشمیر‘‘ کے تحت جموں و کشمیر کے طول و ارض میں شجر کاری مہم انجام دی جا رہی ہے وہیں دوسری دوسری جانب سبز سونے کی اسمگلنگ بھی جاری جس پر قدغن لگائے جانے کی اشد ضرورت ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.