ETV Bharat / state

Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ پولیس نے دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

author img

By

Published : Apr 5, 2023, 12:47 PM IST

جموں و کشمیر میں منشیات زہر کی طرح پھیل رہا ہے وہیں پولیس بھی منشیات مخالف کارروائیاں چلا رہی ہے۔ شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے چلن بونيار علاقے میں پولیس نے دو خاتون منشیات فروش کو گرفتار کیا ہے۔ female drug Peddler arrested in Baramulla

بارہمولہ پولیس نے دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا

بارہمولہ: جموں و کشمیر کی بارہمولہ پولیس نے ایک ناکہ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا ہے۔ بارہمولہ پولیس نے اپنے ٹویٹر ہینڈل پر جانکاری فراہم کرتے ہوئے کہا کہ پولیس نے چہلا بونیار علاقے میں ایک ناکہ چیکنگ کے دوران دو خاتون منشیات فروشوں کو گرفتار کیا۔ انہوں نے کہا کہ گرفتار شدہ خواتین کی تحویل سے 113 گرام چرس جیسا نشہ آور مواد بر آمد کیا گیا۔ ٹویٹ میں کہا گیا کہ پولیس نے اس سلسلے میں پولیس اسٹیشن بونیار میں ایک کیس درج کیا ہے۔ قابل ذکر ہے کہ بارہمولہ پولیس نے سال رواں کے پہلے تین مہنیوں کے دوران ضلع میں 113 منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے کروڑوں روپیے مالیت کا نشہ آور مواد ضبط کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: Drug Smuggling in Baramulla بارہمولہ میں دو منشیات فروش گرفتار، نشہ آور مواد بر آمد

گرفتار خاتون منشیات فروشوں کی شناخت فہمیدہ ساکنہ لمبر، نظیرا بیگم جو بمیار کی رہائشی ہیں کے طور پر ہوئی ہے۔ علاقے کے عام لوگوں نے بارہمولہ پولیس کی کوششوں کی ستائش کی اور معاشرے سے منشیات کو ختم کرنے کے لیے پولیس کا ساتھ دینے پر آمادگی ظاہر کی جو کہ پولیس کے عوامی تعلقات کی اصل علامت ہے۔ واضح رہے دو روز قبل بونيار بونیر علاقے میں چار منشیات فروشوں کو بھی گرفتار کیا گیا تھا اور چند روز قبل دو منشیات فروشوں کو پبلک سیفٹی ایکٹ کے تحت بھی گرفتار کیا گیا۔ واضح رہے کہ تین اپریل کو بارہمولہ پولیس نے دو الگ الگ مقامات پر ناکوں کے دوران دو منشیات فروشوں کو گرفتار کرکے ان کی تحویل سے نشہ آور مواد بر آمد کیا تھا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.