شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سرحدی قصبے اوڑی میں ایک لڑکی کا اغوا کرنے کے الزام میں جموں و کشمیر پوليس نے دو غیر مقامی باشندوں کو گرفتار کیا ہے۔
ایک پولیس افسر نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے بتایا کہ اوڑی سے تعلق رکھنے والی ایک لڑکی سماجی رابطہ سائٹوں کے ذریعہ غیر مقامی باشندوں کے رابطے میں آئی جنہوں نے مبینہ طور لڑکی کو نوکری کا فریب دیا تھا۔
ملزمین نے لڑکی کے ساتھ رابطہ قائم کرنے کے بعد مبینہ طور اس کو اغوا کرنے کی کوشش کی تاہم پولیس کے مطابق اس واقعہ کی اطلاع موصول ہوتے ہی ملزمان کو اوڑی ٹاؤن میں گرفتار کر لیا گیا۔
پولیس نے حراست میں لیے گئے افراد کی شناخت ہردیو سنگھ ولد جوگندر سنگھ اور گرجنت سنگھ ولد بیرا سنگھ کے طور پر کی ہے۔ دونوں ریاست پنجاب کے گرداس پور سے تعلق رکھتے ہیں۔
اس ضمن پولیس اسٹیشن اوڑی میں دفعہ 366 ، 109 آئی پی سی کے تحت ایف آئی آر درج کرکے مزید تفتیش شروع کردی گئی ہے۔