ETV Bharat / state

بارہمولہ: صاف پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محرومی کے لیے ذمہ دار کون؟ - people facing safe drinking water problems

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوار ٹرسوپور سے تقریباً 13 کلو میٹر کے فاصلے پر واقع دوکلبل واڈورہ بالا گاؤں آج بھی پینے کے لیے صاف پانی جیسی بنیادی سہولیات سے محروم ہے۔

baramulla: people facing safe drinking water problems
صاف پانی جیسے بنیادی سہولیات سے محرومی کے لیے ذمہ دار کون؟
author img

By

Published : Sep 18, 2021, 7:53 PM IST

Updated : Sep 18, 2021, 8:01 PM IST

پینے کے لیے صاف پانی کی سہولیات اور آسان رسائی ملک کے تمام شہریوں کا بنیادی حق ہے یہ حکومت کی ذمہ داری ہے کہ وہ عوام کو ان بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات کرے۔ اقوام متحدہ کی قرار داد کے مطابق صحت وصفائی کی سہولیات اور صاف پانی انسان کا بنیادی حق ہے۔ تاہم آج بھی درجنوں ایسے علاقے ہیں جہاں پینے کے لیے صاف پانی کا انتظام نہیں ہے۔ ان ہی علاقوں میں سے ایک شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کی تحصیل ہیڈکوارٹر سوپور سے تقریباً 13 کلومیٹر کے فاصلے پر واقع دوکلبل واڈرہ بالا گاؤں کا ہے، جہاں آج بھی پینے کے لیے صاف پانی کا کوئی انتظام نہیں ہے۔

ویڈیو

پینے کے لیے صاف پانی کا انتظام نہ ہونے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں اور محکمۂ جل شکتی کے ساتھ ساتھ سیاسی جماعتوں اور انتظامیہ سے پوری طرح سے ناراض ہیں۔

ای ٹی وی بھارت کے نمائندے کے ساتھ بات کرتے ہوئے مقامی باشندوں میں بزرگ خواتین کی ایک بڑی تعداد نے محکمۂ جل شکتی کے خلاف احتجاجی مظاہرہ کرتے ہوئے ناراضگی کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ' ضلع بارہمولہ کا یہ پسماندہ گاؤں جسے سابقہ اور موجودہ سرکار نے پوری طرح نظر انداز کیا ہے۔ آج کے اس دور جدید میں بھی ہم پینے کے لیے صاف پانی کی ایک ایک بوند کو ترس رہے ہیں۔

مقامی لوگوں نے کہاکہ انہوں نے اس سلسلے میں کئی بار انتظامیہ کے ساتھ ساتھ محکمہ جل شکتی کے اعلی عہدیداروں سے بات کی لیکن آج تک کسی طرح کے کوئی اقدامات نہیں کیے گئے ہیں اور ہم مجبوراً گندہ پانی پینے کو مجبور ہیں۔'

انہوں نے گورنر انتظامیہ و ڈپٹی کمشنر بارہمولہ سے صاف پانی کے لیے معقول انتظام کرنے کی اپیل کی۔

Last Updated : Sep 18, 2021, 8:01 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.