ETV Bharat / state

سوپور میں نارتھ کشمیر ساکر لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز - بری عادتوں سے دور

شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں نارتھ کشمیر ساکر لیگ فٹبال ٹورنامنٹ میں وادی کے مختلف علاقوں کی 19ٹیمیں شرکت کر ہی ہیں۔

سوپور میں نارتھ کشمیر ساکر لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز

author img

By

Published : Jul 20, 2021, 4:38 PM IST

ضلع بارہمولہ کے نوپورہ کلاں، سوپور کے علمدار گراونڈ میں ’’نارتھ ساکر لیگ ٹورنامنٹ‘‘ کا افتتاح کیا گیا۔ افتتاحی میچ ڈاون ٹاون سرینگر اور باب رضا سوپور کی ٹیموں کے مابین کھیلا گیا۔

سوپور میں نارتھ کشمیر ساکر لیگ ٹورنامنٹ کا آغاز

افتتاحی میچ میں ڈاون ٹاون سرینگر نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے افتتاحی میچ جیت درج کر لی۔

ٹورنامنٹ کے آرگنائزر کے مطابق لیگ میں وسطی اور شمالی کشمیر سے تعلق رکھنے والی کل 19ٹیمیں شرکت کر ہی ہیں۔

ٹورنامنٹ کے چیف آرگنائزر سمیر احمد نے میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوے کہا کہ ٹورنامنٹ کا مقصد مقامی کھلاڑیوں کے ہنر کو ایک پلیٹ فراہم مہیا کرانے کے علاوہ دیگر نوجوانوں کو بھی کھیل کود کی جانب راغب کرانا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے سے نوجوان ذہنی اور جسمانی طور تندرست رہتے ہیں اور منشیات سمیت دیگر بری عادتوں سے دور رہتے ہیں۔

مزید پڑھیں: سوپور: خود کشی کے بڑھتے واقعات کے عنوان پر ایک روزہ سمینار کا انعقاد

انہوں نے منشیات اور خودکشی کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ کھیل کود کی سرگرمیوں سے نہ صرف نوجوانوں کو ایک بہتر پلیٹ فراہم مہیا ہو سکتا ہے بلکہ اس سے نوجوان بری عادتوں سے بھی دور رہتے ہیں۔

انہوں نے نوجوانوں کو مختلف کھیل کود کی سرگرمیوں میں حصہ لینے کی اپیل کی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.