شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے علاقے بونیار اوڑی میں پولیس اور فوج نے اسلحہ اور گولہ بارود کے علاوہ تین پستول اور 15 دستی بم برآمد کیے ہیں۔
ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'اسلحہ اور گولہ بارود کی موجودگی کے بارے میں مخصوص اطلاعات کی بنیاد پر ہم نے تلاشی مہم شروع کی تھی'۔
انہوں نے بتایا کہ 'پولیس اور فوج کی مشترکہ ٹیم نے میگزین اور گولہ بارود کے ساتھ تین پستول، 73 اے کے راؤنڈ، دو ڈیٹونیٹر اور 15 دستی بم اور ترنیرین نالہ سے کچھ پاکستانی کرنسی برآمد کی ہے'۔
یہ بھی پڑھیے
نوگام حملہ: خراج تحسین کی تقریب میں کیا معاملہ ہوا؟
یومِ آزادی کے موقع پر جموں و کشمیر میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں۔ وہیں آج صبح سرینگر کے نوگام علاقے میں سکیورٹی فورسز پر حملہ بھی ہوا، اس حملے میں دو پولیس اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا ہے۔
نوگام حملے کے بعد جموں و کشمیر کے سبھی اضلاع میں سکیورٹی کے انتظامات سخت کر دیے گئے ہیں تاکہ یومِ آزادی کی تقریبات کا پُرامن طریقے سے انعقاد ہو سکے۔