ETV Bharat / state

بارہمولہ: تجر شریف کے طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان - سوپور قصبہ

مقامی افراد نے حکومت اور ہیلتھ ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ سوتیلا برتاؤ کیا جا رہا ہے۔

PHC without basic facilities
PHC without basic facilities
author img

By

Published : Jan 30, 2021, 5:41 PM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے سوپور قصبہ سے دس کیلو میٹر دوری پر واقع زنگیر تجر شریف کے طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کے فقدان کی وجہ سے مقامی آبادی پریشان ہے۔

مقامی لوگوں کے مطابق زنگیر تجر شریف جغرافیائی اعتبار سے کافی وسیع علاقہ ہے۔ ایک لاکھ سے زائد آبادی پر مشتمل اس علاقے کے لیے یہ پبلک ہیلتھ سینٹر قائم کیا گیا ہے، جہاں نہ ڈاکٹرز ہیں اور نہ ہی بجلی کا انتظام ہے۔

طبی مرکز میں بنیادی سہولیات کا فقدان

مقامی لوگوں نے حکومت اور ہیلتھ ڈائریکٹر کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے کہا کہ ان کے ساتھ سوتیلا سلوک کیا جا رہا ہے۔

لوگوں کا کہنا ہے 'پرائیمری ہیلتھ سنٹر میں نہ پانی ہے، نہ فینسنگ ہے، نہ کوئی الٹرا ساونڈ مشین ہے اور نہ ہی ڈاکٹر موجود ہیں۔ اس طبی مرکز میں ایک ایمبولینس تھی، وہ بھی انتظامیہ نے کسی دوسری جگہ بھیج دی۔'

لوگوں نے کہا کہ مرکزی حکومت سے کافی زیادہ فنڈ واگزار کیا جاتا ہے۔ لیکن اس فنڈ کا صحیح طریقے سے استعمال نہیں ہوتا، جس کی وجہ سے عوام کو شدید مشکلات سے گزرنا پڑ رہا ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.