ETV Bharat / state

جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات چاہتے ہیں: پیپلز کانفرنس - گورنر راج

مین اسٹریم سیاسی جماعت پیپلز کانفرنس نے شمالی کشمیر کے سوپور قصبہ میں ایک روزہ کنونشن کا انعقاد کیا۔

جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات چاہتے ہیں: پیپلز کانفرنس

author img

By

Published : Aug 11, 2021, 7:12 PM IST

ضلع بارہمولہ کے نوپورہ کلاں، سوپور میں پیپلز کانفرنس کے کئی لیڈران اور کارکنان نے پارٹی کی جانب سے منعقد کیے گئے ایک روزہ کنونشن میں شرکت کی۔

جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات چاہتے ہیں: پیپلز کانفرنس

کنونشن کے دوران پیپلز کانفرنس کے سینئر لیڈر عبد الغنی وکیل نے پارٹی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ انکی پارٹی دفعہ 370کی بحالی تک قانونی جدو جہد جاری رکھے گی۔

پارٹی کنونشن میں سوپور اور رفیع آباد سمیت مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے پارٹی ورکروں نے شرکت کی۔

ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے عبد الغنی وکیل نے بتایا کہ پارٹی کنونشن کا مقصد لیڈران و کارکنان کو انتخابات کے لیے تیار رکھنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ’’جموں و کشمیر کے لوگ بیروکریسی نظام سے تنگ آچکے ہیں۔‘‘

مزید پڑھیں: دفعہ 370کی منسوخی کے خلاف کرگل کے سیاسی لیڈران نے عرضی دائر کی

عبدالغنی وکیل نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ انتخابات کے حق میں ہیں اور مرکزی سرکار کو ریاستی درجہ بحال کرنے، نوجوانوں کے لیے روزگار کے وسائل مہیا کرانے کے علاوہ سیاسی قیدیوں کو رہا کرکے لوگوں کے دل جیتنے ہونگے۔

انہوں نے کہا کہ جموں و کشمیر کے لوگ گورنر راج اور بیروکریسی نظام سے تنگ آ چکے ہیں، لوگوں کے مسائل کی سنوائی نہیں ہو پا رہی ہے، الیکشن کے ذریعے اقتدار میں آنے والے عوامی حکومت ہی عوام کے مسائل کا ازالہ کر سکتی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.