ETV Bharat / state

بارہمولہ: پٹن، حیدر بیگ سڑک کی حالت خستہ - پروجیکٹ کو ادھورا چھوڑ دیا گیا

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں پٹن، حیدر بیگ سڑک کی خستہ حالی کے سبب مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔

بارہمولہ: پٹن، حیدر بیگ سڑک کی حالت خستہ

author img

By

Published : Sep 1, 2020, 4:12 PM IST

شمالی کشمیر کے بارہمولہ میں پٹن، حیدر بیگ علاقے کی عوام نے سڑک کی خستہ حالی پر انتظامیہ کے خلاف سخت ناراضگی کا اظہار کیا۔

بارہمولہ: پٹن، حیدر بیگ سڑک کی حالت خستہ

مقامی باشندوں نے محکمہ تعمیرات عامہ پر الزام عائد کرتے ہوئے کہا کہ ’’پانچ سال قبل حیدر بیگ سے تلگام تک 8کلو میٹر لمبی سڑک کی تعمیر کا کام شروع کیا گیا تاہم محکمہ کی جانب سے صرف 2 کلومیٹر تک ہی کام مکمل کرکے پروجیکٹ کو ادھورا چھوڑ دیا گیا۔‘‘

خستہ حال سڑک کے باعث مقامی آبادی کو عبور و مرور میں مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ انہوں نے کہا: ’’ایمرجنسی کے وقت مریضوں کو ہسپتال پہنچانے میں کافی دقتوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے، وہیں طلباء بھی خستہ حال سڑک کے باعث اسکول اور کالج وقت پر نہیں پہنچ پاتے۔‘‘

انہوں نے اس ضمن میں متعلقہ محکمہ اور انتظامیہ سے جلد از جلد خستہ حال سڑک کی تعمیر و مرمت کرنے کی اپیل کی ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.