ETV Bharat / state

بارہمولہ: موسلادھار بارش سے اوڑی کے علاقے کمل کوٹ میں پل ٹوٹا - news of baramullah

پل کے ٹوٹ جانے سے گاؤں کا رابطہ پوری طرح منقطع ہو گیا ہے، بھاری بارش سے متعدد سڑکیں زیر آب ہو گئی ہیں۔

bridge
bridge
author img

By

Published : Jul 30, 2020, 6:49 AM IST

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی کے علاقے کمل کوٹ میں بھاری بارش سے پل ٹوٹ گیا ہے۔ اس دوران موسلادھار بارش سے وادی کشمیر کے مختلف علاقے متاثر ہوئے ہیں اور بہت سی سڑکیں زیر آب ہیں۔

بارہمولہ: موسلادھار بارش سے اوڑی کے علاقے کمل کوٹ میں پل ٹوٹا

چند گھنٹوں کی شدید بارش کے نتیجے میں اوڑی سےکمل کوٹ قاضی ناگ نالہ پل ٹوٹ گیا۔ یہ پل گاؤں میں روزانہ آنے اور جانے کے لئے استعمال کیا جاتا تھا۔

جمعرات کو دوپہر کے بعد ہوئی شدید بارش کی وجہ سے اوڑی علاقے کمل کوٹ قاضی ناگ پل کے ٹوٹ جانے سے گاؤں کا رابطہ منقطع ہو گیا ہے، جہاں سے ہر دن سینکڑوں لوگوں کا آنا جانا ہوتا ہے۔ پل کے گر جانے کی وجہ سے لوگ پریشان ہیں۔

مقامی لوگوں نے انتظامیہ سے مطالبہ کیا ہے کہ جلد ازجلد اس پر غور کیا جائے اور پل کی مرمت کرائی جائے۔ تاکہ آمدورفت بحال ہوسکے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.