شہروں اور قصبہ جات میں سیر و تفریح کے مختلف انتظامات کے علاوہ فٹنس یا جیم سنٹرس کثیر تعداد میں موجود ہیں۔ تاہم قصبہ جات میں فٹنس سنٹر نہ ہونے کے سبب نوجوانوں کو جیم سنٹرس کے لیے قصبہ جات کا رخ کرنا پڑتا ہے۔
ضلع بارہمولہ کے ایک پہاڑی علاقہ کریری، دولت پورہ میں جیم سنٹر کی عدم دستیابی کے سبب ایک مقامی نوجوان نے جیم سنٹر قائم کرکے نہ صرف اپنے لیے روزگار کا بندوبست کیا بلکہ ایک کثیر آبادی کے لیے جیم سنٹر کی کمی کو بھی دور کر دیا۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے جیم سنٹر قائم کرنے والے عاقب احمد نے بتایا کہ دور دراز پہاڑی علاقوں اور دیہات میں جیم سنٹر کی کمی کے باعث انہوں نے اپنے علاقے میں جیم سنٹر قائم کیا۔ عاقب کے مطابق اس کے لیے انہیں والدین سمیت اعزہ و احباء نے کافی سپورٹ کیا۔
مزید پڑھیں: بارہمولہ میں پولیس کاسنٹیبل بھرتی مہم شروع
عاقب کے مطابق جیم سنٹر کا رخ کرنے سے نہ صرف نوجوان ذہنی و جسمانی طور تندرست رہیں گے بلکہ منشیات اور دیگر بری عادات سے بھی دور رہیں گے۔
مقامی لوگ عاقب کے اقدام کی کافی سرہنا کر رہے ہیں۔
بچپن ہی سے ہم ’’HEALTH IS WEALTH ‘‘ اور ’’تندرستی ہزار نعمت ہے‘‘ جیسے محاورے اور ضرب المثل سنتے آئے ہیں۔ زندگی میں خوشی و مسرت تندرستی ہی کے سبب حاصل ہوتی ہیں۔ تندرست انسان ہی در حقیقت دنیا کی نعمتوں اور لذتوں کا حقیقی لطف اٹھاتا ہے اور ایک بہتر معاشرے کی بنیاد میں اپنا کلیدی کردار ادا کرتا ہے۔