سوپور: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں ہائی گام، سوپور علاقے کے باشندوں نے رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی کے حوالے سے محکمہ تعمیرات عامہ سمیت ضلع انتظامیہ کو سخت تنقید کا نشانہ بنایا۔ Dilapidated Roads Irk Haigam sopore Residents مقامی باشندوں نے آر اینڈ بی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے دعویٰ کیا کہ ہائیگام علاقے کو جان بوجھ کر تعمیر و ترقی کے لحاظ سے پس پشت ڈال دیا گیا ہے۔
ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے ہائیگام کے باشندوں نے کہا کہ علاقے میں ناقص ڈرینیج اور خستہ حال سڑکوں کے باعث لوگوں کو عبور و مرور میں سخت مشکلات کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی حالت کافی ناگفتہ بہ ہے اور جگہ جگہ بڑے اور گہرے گڑھے بنے ہوئے ہیں جن میں جمع پانی سے راہگیروں کو گونا گوں پریشانیوں سے جوجھنا پڑتا ہے۔Haigam Sopore roads Dilapidated
مقامی باشندوں نے ای ٹی وی بھارت کے ساتھ بات کرتے ہوئے دعویٰ کیا کہ انہوں نے کئی بار ضلع انتظامیہ خاص کر محکمہ آر اینڈ بی کے حکام سے خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے گزارشات کیں جو، ان کے مطابق، ’’بے سود ثابت ہوئیں۔‘‘ انہوں نے کہا کہ انتہائی خستہ حال اور تنگ سڑکوں کے باعث بچوں، بزرگوں کو روزانہ کی بنیاد پر مصائب کا سامنا رہتا ہے وہیں مریضوں کو اسپتال لے جانے میں دشواریاں پیش آتی ہیں۔ انہوں نے ضلع انتظامیہ سے ہائیگام، سوپور کی خستہ حال سڑکوں کی مرمت کے حوالے سے جلد سے جلد ٹھوس اور سنجیدہ اقدامات اٹھائے جانے کی اپیل کی۔
مزید پڑھیں: Dilapidated Roads of Kokernag Irks Residents: رابطہ سڑکوں کی خستہ حالی سے عوام پریشان