ریلوے حکام نے بدھ سے بارہمولہ – بانہال ریل خدمات بحال کرنے کا فیصلہ لیا ہے۔
سرکاری ذرائع نے بتایا کہ بدھ سے بارہمولہ – بانہال ریل خدمات کو بحال کیا جائے گا اور اس کے علاوہ بارہمولہ سے 3 بجکر دس منٹ پر ایک اضافی ریل گاڑی کو چلایا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ موجودہ ریل خدمت کو بانہال سے بارہمولہ تک بڑھایا دیا گیا ہے اور ٹرین صبح آٹھ بجے بارہمولہ سے روانہ ہوگی۔
ان کا کہنا تھا کہ اس کے علاوہ ایک اور ٹرین بارہمولہ سے تین بجکر دس منٹ پر روانہ ہوگی جو سوا چار بجے بڈگام پہنچے گی۔
یہ بھی پڑھیں: کشمیر میں ریل سروس بحال ہونے کے امکانات
بتا دیں کہ وادی کشمیر میں کورونا کرفیو کے پیش نظر سات ہفتوں کی معطلی کے بعد یکم جولائی سے ٹرین خدمات کو بحال کردیا گیا تھا۔
حکام نے وادی میں کورونا کی دوسری لہر میں ہو رہی تیزی کے پیش نظر 10 مئی کو ٹرین سروس معطل کر دی تھی۔
یو این آئی