سوپور: شمالی کشمیر North Kashmir کے قصبہ سوپور میں اتوار کی شام حکام نے ایک بیکری یونٹ کو سربمہر کرکے دو افراد کی گرفتاری عمل میں لائی۔ Bakery unit sealed in Sopore, two persons arrested بیکری یونٹ کو وائرل ویڈیو کے بعد سربمہر کیا گیا۔ وائرل ویڈیو میں مقامی باشندوں نے بیکری میں کام کر رہے افراد کی جانب سے پیروں سے آٹا گوندنے کا دعویٰ کیا ہے۔
وائرل ویڈیو میں چند مقامی نوجوانوں کو ایک بیکری کارخانے میں داخل ہوتے اور آٹے پر پیروں کے نشانات دکھاتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ Sopore Bakery Unit Sealed, two persons arrested ویڈیو میں کارخانے میں کام کر رہا ایک شخص پیروں سے آٹا گوندنے کی تصدیق بھی کر رہا ہے۔ ویڈیو سوشل میڈیا پر سامنے آتے ہی یونٹ کو سیل کر دیا گیا اور کارخانے میں کام کر رہے دو افراد کو گرفتار کر لیا گیا۔
لوگوں کی جانب سے اس کے خلاف سخت رد عمل سامنے آ رہا ہے۔ لوگوں کا کہنا ہے کہ ’’روٹی کو شہر بھر کے لوگ استعمال کرتے ہیں اور آٹا گوندھنے کا ایسا غیر صحت بخش طریقہ نہ صرف ناقابل قبول ہے بلکہ ایسے افراد کے خلاف سخت کارروائی کی جانی چاہیے۔‘‘ Sopore Bakery Viral Video سوپور پولیس نے بیکری یونٹ کو سیل کرنے اور دو افراد کی گرفتاری عمل میں لانے کی تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ اس ضمن میں مزید گرفتاریاں متوقع ہیں۔
- مزید پڑھیں: ہندواڑہ: محکمہ صارفین کا مارکٹ کا دورہ، دکان سیل