ETV Bharat / state

Baisakhi Celebration in Baramulla بارہمولہ میں بیساکھی تہوار کا جشن - جموں و کشمیر خبر

جموں و کشمیر کے مختلف اضلاع میں سکھ برادری کی جانب سے بیساکھی تہوار کا جشن منایا جارہا ہے،عقیدت مند مذھبی مقامات پر جاکر اپنی عقیدت کا اظہار کر رہے ہیں۔

بیساکھی تہوار کا جشن
بیساکھی تہوار کا جشن
author img

By

Published : Apr 15, 2023, 11:46 AM IST

بیساکھی تہوار کا جشن

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں آج بیساکھی کا تہوار بڑے ہی جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا، اس موقع پر منعقد پروگرام میں سکھ مذہب سے تعلق رکھنے والے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ اس موقع پر بارہمولہ میں ہزاروں عقیدت مندوں نے خصوصی پوجا پاٹ کی تقریب میں حصّہ لیا، اس موقع پر لنگر کا بھی اہتمام کیا گیا تھا، جب کہ انتظامیہ کی طرف سے محکمۂ صحت، میونسپلٹی، بجلی، جل شکتی اور دیگر محکموں کے ملازمین کو عقیدت مندوں کی سہولیات کے لیے تعینات کیا گیا تھا۔ اس موقع پر سکیورٹی کے حوالے سے بھی غیر معمولی انتظامات کیے گئے تھے۔

میڈیا کے نمائندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے پروگرام کے منتظمین نے کہا کہ ہم امن و امان کے ساتھ ساتھ سکھوں اور پوری دنیا کے لوگوں کو مبارک باد پیش کر تے ہیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے سکھوں کے مذہبی رہنماؤں نے گرونانک اور گرو گوبند سنگھ کی تعلیمات پر عمل پیرا ہونے کی ہدایت دی، مذہبی رہنماؤں نے کہا کہ گرونانک اور گرو گوبند جی نے ہمیشہ آپسی بھائی چارے کا درس دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ بیساکھی کا تہوار بڑے ہی تزک و احتشام کے ساتھ منایا جاتا ہے۔ بارہمولہ کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے سکھوں نے بارہمولہ صاحب گردوارے میں حاضری دی اور اپنی عقیدت کا اظہار کیا۔

مزید پڑھیں:Baisakhi Celebration ترال میں بیساکھی کے حوالے سے تقریبات کا اہتمام
سکھ برادری کی جانب سے اس موقع پر خصوصی لنگر کا اہتمام کیا گیا، لنگر میں چائے اور چاول کے ساتھ ساتھ مختلف قسم کی سبزیاں عقیدت مندوں میں تقسیم کی گئیں۔ انہوں نے کہا کہ آج کے دن کے حوالے سے ہم پوری دنیا کو مبارک باد پیش کرتے ہیں اور امید کرتے ہیں کہ دنیا میں امن و امان قائم رہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.