سرینگر: جموں و کشمیر سے تعلق رکھنے والی عالمی سطح کی ووشو ایتھلیٹ آئرہ چشتی نے آٹھویں عالمی جونیئر ووشو چیمپئن شپ میں کانسے کا تمغہ جیت کر ملک اور مرکز کے زیر انتظام علاقے کا نام روشن کیا ہے۔Ayeera Chishti from J&K wins gold medal at World Junior Wushu Championship
آئرہ چشتی انڈونیشیا کے بینٹن میں منعقدہ عالمی مقابلے میں میکنزی میڈل جیتنے والی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون کھلاڑی بن گئی ہیں۔Ayeera Chishti from J&K wins gold medal
چشتی نے مسلسل قومی سطح پر تمغے جیتے ہیں اور کئی قومی سطح کے کیمپوں میں شرکت کی ہے۔ اس سے قبل اُنہوں نے جارجیا میں بین الاقوامی ووشو چیمپئن شپ میں بھارت کے لیے طلائی تمغہ جیتا تھا۔International Wushu Championship Georgia
مقابلہ جیتنے پر خوشی کا اظہار کرتے ہوئے چشتی نے والد رئیس چشتی نے کہا کہ ان کے لیے فخر کی بات ہے۔ "میں بہت خوش ہوں کہ میری بیٹی نے ملک اور جموں و کشمیر کے لیے تمغہ جیتا ہے۔"اُن کا مزید کہنا تھا کہ"وہ چند روز بعد کشمیر لوٹے گی۔
وہیں جموں و کشمیر کے ایل جی منوج سنہا کے دفتر سے جاری ایک ٹویٹ میں بیان میں کہا گیا "جموں کشمیر کے لیے قابل فخر لمحہ! آئرہ کو دلی مبارکباد اور نیک خواہشات۔"Lg On Ayeera Chishti
مرکزی وزیر انوراگ ٹھاکر نے اپنے ایک ٹوئٹ میں لکھا" آئرہ چشتی 8 ویں عالمی جونیئر ووشو چیمپئن شپ میں گولڈ میڈل جیتے والی جموں و کشمیر کی پہلی خاتون ایتھلیٹ بننے پر مبارکباد!"
انہوں نے مزید لکھا کہ "آئرہ چشتی نے اس سے پہلے جارجیا میں بھارت کی نمائدگی کر کے میڈل حاصل کیا ہے۔آئرہ چشتی کی اس شاندار کامیابی سے جموں و کشمیر اور قوم کی لڑکیوں کو تحریک ملی گی۔"
مزید پڑھیں: World Championships میرابائی نے عالمی چیمپئن شپ میں چاندی کا تمغہ جیتا