ETV Bharat / state

بارہمولہ: برڈ فلو کے پیش نظر گاؤں میں الرٹ

ہردوشیواہ زینگیر میں برڈ فلو مثبت آنے کے بعد ہردوشیواہ نامی گاؤں کو انتظامیہ نے الرٹ زون قرار دیا۔

author img

By

Published : Jan 30, 2021, 11:32 AM IST

influeza alert
influeza alert

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے تحصیل ہیڈ کوارٹر سوپور سے 12 کلو میٹر دور ہردوشیواہ نامی گاؤں کو ضلع انتظامیہ کی طرف سے الرٹ زون قرار دیا گیا ہے، جس سے علاقہ میں افرا تفری کا ماحول پھیل گیا ہے۔

ضلع انتظامیہ بارہمولہ اور انیمل ہسبنڈری بارہمولہ کی طرف سے ایک حکم نامہ جاری کرتے ہوئے لکھا ہے کہ ہردوشیواہ نامی گاؤں کو الرٹ زون قرار دیا گیا ہے کیونکہ کچھ ہفتے پہلے اوڑی اور ہردوشیواہ نامی گاؤں سے 'کوّے' اور باقی جانور مردہ حالت میں پائے گئے تھے، جن کو بعد میں جانچ کیلے بیھجا گیا تھا۔

influeza alert
influeza alert

بتایا جاتا ہے کہ ان مردہ پرندوں کی رپورٹ مثبت سامنے آئی ہے، جس کے چلتے ضلع انتظامیہ نے ہردوشیواہ نامی گاؤں کو الرٹ زون قرار دیا ہے۔ علاقے کو ریڈ زون قرار دیے جانے سے لوگوں میں تشویش کا ماحول ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کشمیر : مہاجر پرندوں میں برڈ فلو کی تصدیق

اس حوالے سے انتظامیہ نے حکم نامے میں کہا کہ محکمہ انیمل ہسبنڈری کے ساتھ ساتھ وائلڈ لائف اور باقی اعلی افسران کو ہدایت دی ہے کہ علاقہ میں پورے طریقے سے نظر رکھی جائے اور لوگوں کو تلقین کی گئی ہے کہ جہاں پر بھی مردہ حالت میں کوئی بھی پرندہ یا کوئی جانور نظر آئے تو فوراً متعلقہ محکموں سے رابطہ کریں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.