ایک سینیئر پولیس عہدیدار نے بتایا کہ 'ایک فوجی جو انجینیئرنگ سیکشن کے 173 ٹی اے سے تعلق رکھتا ہے، کو ایک مقامی خاتون کے ساتھ بدسلوکی کے الزام میں گرفتار کیا گیا'۔
فوج کے اس سپاہی کی شناخت حوالدار پرویز حسین کے بطور ہوئی ہے۔ وہ اوڑی میں 18 ایم ایل آئی بانڈی کے ساتھ منسلک ہے۔
یہ بھی پڑھیں: سوپور کو چھوٹا لندن بنانے کا بی جے پی کا وعدہ، تانگہ ریلی کا انعقاد
ای ٹی وی بھارت کو ملی اطلات کے مطابق 'ملزم سپاہی کے خلاف متعلقہ دفاعات کے تحت کیس درج کیا گیا ہے اور مزید تفتیش جاری ہے'۔