ETV Bharat / state

Women's Cycle Rally فوج کی جانب سے بارہمولہ میں 'نورِ رفتار' سائیکل ریلی کا اہتمام

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 5, 2023, 10:55 PM IST

بارہمولہ میں بھارتی فوج کی جانب سے خواتین کی سائیکل ریلی 'نورِ رفتار' کا انعقاد کیا گیا۔ 65 کلومیٹر سائیکل ریلی بارہمولہ سے شروع ہوکر لائن آف کنٹرول کے کمان امن سیٹو، اوڑی کے قریب ختم ہوئی۔

army-organises-womens-cycle-rally-noor-e-raftaar-in-baramulla
Etv Bharatفوج کی جانب سے بارہمولہ میں 'نورِ رفتار' سائیکل ریلی کا اہتمام
فوج کی جانب سے بارہمولہ میں 'نورِ رفتار' سائیکل ریلی کا اہتمام

بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں فوج کی جانب سے خواتین کے لئے ایک سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ اس ریلی کو شوکت اعلی اسٹیڈیم بارہمولہ سے کمان امن پوسٹ اوڑی کی طرف روانہ کیا گیا۔نور رفتار کے نام سے جانے جانی والی سائیکل ریلی فوج کی جانب سے گزشتہ تین برسوں سے لگاتار ہو رہی ہے۔امسال اس سائیکل ریلی میں 75 لڑکیوں نے شرکت کی۔
اس دوران فوج کے علاوہ سیول سوسائٹی سے وابستہ افراد نے سائیکل ریلی کے انعقاد پر کافی خوشی اور مسرت کا اظہار کیا اور کہا کہ اس سے فوج اور عوام کے بیچ دوریاں کم ہوتی ہے۔
اس موقعے پر ریلی میں شرکت کرنے والی لڑکیوں نے کہا کہ وہ کافی خوش ہے کہ فوج نے اس قسم کا موقع انہیں فراہم کیا۔ انہوں نے کہا کہ ریلی میں شرکت کرکے انہیں کافی اچھا لگا اور آمید ہے کہ مستقبل میں بھی فوج کی جانب سے ایسے پروگرامز منعقد کیے جائے گے۔
انہوں نے کہا کہ فوج لڑکیوں کے لئے اسپورٹس کے پروگرام منقعد کرتی ہے اور اس میں لڑکیاں بڑھ چڑھ کر حصہ لے رہی ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ آج کے اس سائیکل ریلی میں انہوں نے کافی کچھ سیکھا اور بارہمولہ سے اوڑی تک کا سفر اگرچہ دور تھا لیکن ہم نے ہمت نہیں ہاری اور ہم کو کافی اچھا لگا۔

مزید پڑھیں:

انہوں نے کہا کہ لڑکیوں کو کھیل کود مقابلوں میں سامنے آنا چاہیے، تاکہ وہ بھی اپنے ملک کی نمائندگی کرے اور کھیل کود مقابلے وقت کی اہم ضرورت ہے۔پروگرام کے آخر میں فوج نے اس سائیل ریلی میں نمایاں کارکردگی دیکھانے والے لڑکیوں کی حوصلہ افزائی کی اور ان کو انعامات سے نوازا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.