بارہمولہ: وادی کشمیر میں اتوار کے روز دیوالی کا تہوار مذہبی عقیدت و احترام کے ساتھ منایا گیا۔ہندو مذہب سے وابستہ لوگوں خاص کر کشمیری پنڈتوں نے اس موقع پر بھگوان رام سے منسوب مندروں میں حاضر ہو کر امن و سکون کی بحالی کے لئے دعائیں مانگیں۔ سکیورٹی فورسز اہلکاروں نے بھی اپنے اپنے کیمپوں میں دیوارلی کا تہورا انتہائی جوش و خروش کے ساتھ منایا اور اس موقع پر ایک دوسرے کو مبارک باد بھی دی اورمٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
-
Chinar Corps Cdr with Troops on Diwali -2023#ChinarCorps Cdr visited frontline units along the #LoC and in hinterland to celebrate #Diwali2023. He also conveyed best wishes for good health and #happiness to their families on the occasion.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) November 12, 2023 " class="align-text-top noRightClick twitterSection" data="
The Corps Cdr complimented the troops… pic.twitter.com/ouYJ9Iu12o
">Chinar Corps Cdr with Troops on Diwali -2023#ChinarCorps Cdr visited frontline units along the #LoC and in hinterland to celebrate #Diwali2023. He also conveyed best wishes for good health and #happiness to their families on the occasion.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) November 12, 2023
The Corps Cdr complimented the troops… pic.twitter.com/ouYJ9Iu12oChinar Corps Cdr with Troops on Diwali -2023#ChinarCorps Cdr visited frontline units along the #LoC and in hinterland to celebrate #Diwali2023. He also conveyed best wishes for good health and #happiness to their families on the occasion.
— Chinar Corps🍁 - Indian Army (@ChinarcorpsIA) November 12, 2023
The Corps Cdr complimented the troops… pic.twitter.com/ouYJ9Iu12o
جموں و کشمیر کے بارہمولہ ضلع کے سرحدی علاقہ اوڑی کے لائن آف کنٹرول پر بھارتی فوج کے جوانوں نے دیوالی کا تہوار منایا۔ فوجی جوانوں نے سونی گاؤں علاقہ میں مقامی لوگوں کے ساتھ دیوالی منائی۔بتادیں کہ اس علاقہ میں مقامی لوگ اور فوج ایک ساتھ ہولی، عید اور رکھشا بندھن جیسے تہوار بھی مناتے رہے ہیں۔ فوج کے جوانوں کی ایک ٹیم سونی گاؤں پہنچی، جہاں مقامی لوگوں نے گھروں کو روشنیوں سے سجایا اور فوجیوں کا ڈھول اور پھولوں سے استقبال کیا گیا، اس کے بعد مٹھائیوں تقسیم کی گئی۔
مزید پڑھیں:
- ملک محفوظ ہے کیونکہ سرحدوں کی حفاظت بہادر سپاہی کرتے ہیں: وزیراعظم مودی
- جموں وکشمیر میں دیوالی کا تہوار عقیدت و احترام کے ساتھ منایا جارہا ہے
دوسری جانب پندرہویں کور کمانڈر لیفٹیننٹ جنرل راجیو گھائی نے اتوار کے روز ایل او سی پر تعینات جوانوں کے ساتھ دیوالی منائی۔دفاعی ترجمان نے بتایا کہ کور کمانڈر نے اتوار کے روز لائن آف کنٹرول کا دورہ کیا اور وہاں پر تعینات جوانوں کے ساتھ ملاقات کی۔ انہوں نے بتایا کہ کور کمانڈر نے اگلی چوکیوں کا دورہ کیا اور وہاں پر فوج کی تعیناتی کے بارے میں مفصل جانکاری حاصل کی۔انہوں نے اس موقع پر فورسز اہلکاروں کے بلند حوصلے کو کافی سراہا ۔