شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے بونیار، اوڑی میں فوج نے آرمی گڈ ول اسکول میں صحافت سے جڑے طالب علموں کے لیے ایک روزہ ورکشاپ کا اہتمام کیا۔
ورکشاپ میں بونیار تحصیل کے پانچ اسکولوں نے حصہ لیا اور جس میں 108 طالب علموں نے شرکت کی جن میں سے 57 طالبات بھی شامل ہیں۔
طالب علموں کو بہتر اور اعلیٰ معیار کی تربیت فراہم کرنے کی غرض سے پروگرام میں فوج نے مقامی سینئر صحافیوں کو مدعو کیا تھا۔
مقررین و سینئر صحافیوں نے طلبہ کو صحافت سمیت ڈیجیٹل آلات کے بنیادی گُر سکھائے۔
مزید پڑھیں: آرمی گُڈوِل اسکول میں انٹرنس امتحان کا انعقاد
مقررین نے طلبہ کو مختلف تکنیک اور تجربات سے آگاہ کیا جس سے ایک صحافی موجودہ دور میں صحافتی تعلیم میں آگے بڑھنے کے علاوہ لوگوں کے مسائل کو ارباب اقتدار تک پہنچا سکے۔
پروگرام کے اختتام پر طالب علموں کے ساتھ ساتھ علاقے سے آئے ہوئے مقامی باشندوں نے پروگرام کے انعقاد پر منتظمین کی سراہنا کرتے ہوئے مستقبل میں بھی اس طرح کے مزید پروگرامز کے انعقاد کی امید ظاہر کی۔