مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کے ضلع بارہمولہ کا معروف سیاحی مقام گلمرگ میں ایک بار پھر نوجوانوں کے لے ونٹر گیمز کا انعقاد کیا گیا، امسال کی بات کی جائے تو ایک مہینے قبل گلمرگ میں کھیلو انڈیا سرمائی کھیلوں کا اہتمام کیا گیا، اس کے بعد جموں کشمیر پولیس نے بھی بچوں کے لئے اسکینگ کورس کا افتتاح کیا اور آج فوج کی جانب سے ایک اور ونٹر گیمز شروع کیا گیا، جس میں کشمیر کے مختلف اضلاع سے آئے نوجوانوں کے ساتھ مختلف اسکولوں سے آئے بچوں نے شرکت کی۔
اس ضمن میں میڈیا کے ساتھ بات کرتے ہوئے فوج کے ایک افسر نے بتایا کہ اس ونٹر اسنو گیمز میں کم سے دو سو سے زائد افراد نے شرکت کی، اس گیمزمیں کشمیر کے مختلف اضلاع سےآئے ہوئے بچوں نے شر کت کی اور انہوں نے مختلف اسنو گیمز کی سرگرمیوں میں حصہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ ہمارا مقصد ہے کہ زیادہ سے زیادہ بچے ان پروگراموں میں شرکت کریں،ان بچوں میں ٹیلنٹ کی کوئی بھی کمی نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان نوجوانوں میں کافی جوش و خروش دیکھنے کو ملا اور انہوں نے اس پروگرام کو رونق بخشی۔
اس دوران جموں کشمیر کے مختلف اضلاع سے آۓ ہوے نوجوان کھلاڑیوں نے فوج کا شکریہ ادا کیا اور کہا کہ اس قسم کے پروگرامز کا ہونا بے حد ضروری ہے اور ہم کافی خوش ہیں کہ فوج نے ہم کو ایک ایسا پلیٹ فارم دیا ہے جہاں پر ہم اپنی صلاحیتوں کا مظاہرہ کر سکتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ گلمرگ ایک خوبصورت جگہ ہے اور اسنو گیمز میں شرکت کرنا ان کے لئے کسی خواب کے مکمل ہونے سے کم نہیں ہے،انہوں نے مزید کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ ہم دنیا کے کسی بھی کونے میں جاکے اپنے ملک بھارت کا نام روشن کریں، انہوں نے بتایا کہ گلمرگ میں اور زیادہ ونٹر اسنو گیمز کا انعقاد ہونا چاہیے تاکہ ہم اپنے صلاحیتوں کا لوہا منوا سکیں۔
مزید پڑھیں:Khelo India Winter Games گلمرگ میں کھیلو انڈیا ونٹر گیمز اختتام پزیر