ETV Bharat / state

برف پوش پہاڑوں کا لطف اُٹھائیں: گلمرگ میں ہیلی کاپٹر سروسز کا آغاز - کشمیر برفباری

Gulmarg Heli servicesخشک موسم کے بیچ حکومت نے برف پوش پہاڑوں سے لطف اندوز ہونے کے لیے سیاحون کے لیے گلمرگ میں ہیلی سروسز کا آغاز کیا ہے۔

برف پوش پہاڑوں کا لطف اُٹھائیں: گلمرگ میں ہیلی سروسز کا آغاز

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 17, 2024, 1:05 PM IST

بارہمولہ: مشہور و معروف سیاحتی مقام گلمرگ میں جہاں ہزاروں کی تعداد میں سیاح سال کے اس موسم میں برف باری کا مزہ لیتے تھے وہیں اس سال خشک موسم اور برف نہ ہونے کی وجہ سے سیاح کافی مایوس ہو رہے ہیں۔ وہیں اس بیچ اب حکومت کی جانب سے ہیلی کاپٹر سروس بھی شروع کی گئی ہے تاکہ سیاح ’سن شائن پیک‘ اور ’افروٹ پہاڑ‘ پر برف سے لطف اندوز ہو سکیں۔

گلمرگ میں پہلی مرتبہ اس قسم کی ہیلی کاپٹر سہولت سیاحوں کے لیے شروع کی گئی ہے۔ ہیلی سروس اس سے پہلے خاص طور پر Skiing اور Heli Skiing کے لیے ہی استعمال کی جاتی تھی لیکن برف کی کمی کی وجہ سے اب اس کو عام سیاحوں کے لیے بھی شروع کیا گیا اور کافی تعداد میں سیاح اب ہیلی کاپٹر سروس سہولیات کی خدمات سے برف پوش پہاڑوں سے لطف اندوز ہو رہے ہیں۔

مزید پڑھیں: شعبہ سیاحت کیلئے برف باری ضروری: منوج سنہا

واضح رہے کہ وادی کشمیر میں جاری خشک موسم سے نہ صرف شعبہ سیاحت بلکہ دیگر شعبہ ہائے حیات بھی متاثر ہو رہے ہیں۔ تاہم سال کے اس موسم میں برفباری نہ ہونے کے سبب سب سے زیادہ شعبہ سیاحت سے جڑے لوگ ہی متاثر ہوئے ہیں۔ ماہرین کا کہنا ہے کہ خشک موسمی صورتحال سے وادی میں جہاں ایگریکلچر اور ہار ٹیکلچر کے شعبوں پر منفی اثرات مرتب ہو سکتے ہیں وہیں برفباری نہ ہونے کے سبب آبی ذخائر میں پانی کی قلت کے سبب پینے کے پانی اور پن بجلی پاور پروجیکٹ بھی متاثر ہو سکتے ہیں۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.