ETV Bharat / state

Altaf Malik visits Rafiabad الطاف ملک کا رفیع آباد دورہ - الطاف ملک نے رفیع آباد کے علاقوں کا جائزہ لیا

جموں وکشمیر کے کانگریس لیڈر الطاف ملک نے کہا کہ 'میں رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا رہتا ہوں اور لوگوں کے مشکلات کا جائزہ لیتا ہوں۔ انہوں نے بتایا کہ مانچم پورہ کے لوگ کافی پسماندہ ہے اور میں سرکار سے گزارش کرتا ہوں کہ ان کے مشکلات کو دور کیا جائے۔

الطاف ملک کا رفیع آباد دورہ
الطاف ملک کا رفیع آباد دورہ
author img

By

Published : Jul 20, 2023, 4:25 PM IST

الطاف ملک کا رفیع آباد دورہ

شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے رفیع آباد کے دور افتادہ علاقہ مانچم پورہ میں کانگریس کے سینئر لیڈر الطاف ملک نے دورہ کیا اور اس دوران ان کے ہمراہ پارٹی کے کارکنان کے ساتھ ساتھ کافی لوگوں نے شرکت کی۔اس دوران الطاف ملک نے کہا کہ میں رفیع آباد کے مختلف علاقوں کا دورہ کرتا ہوں اور لوگوں کے مشکلات کا جائزہ لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا کہ مانچم پورہ کے لوگ کافی پسماندہ ہے اور میں سرکار سے گزارش کرتا ہوں، کہ ان کے مشکلات کو دور کیا جائے۔

الطاف ملک نے بتایا کہ میں نے دیکھا ہے کہ لوگوں کو طرح طرح کے مشکلات کا سامنا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ان علاقوں کی زیادہ تر آبادی غریب ہے اور سرکار نے ان کے ساتھ صرف دھوکہ دہی کیا ہے اور اب وقت کی ضرورت ہے کہ سرکار جموں کشمیر میں جلد از جلد انتخابات کروائے تاکہ ان لوگوں کے مشکلات کا حل ہو سکے۔الطاف ملک نے کہا کہ اگر ملک کی دیگر ریاستوں میں سرکار انتخابات کر سکتی ہے، تو جموں کشمیر میں کیوں نہیں۔اس وقت اگر کشمیر کی بات کرے تو لوگوں کے کافی مسئلے و مسائل ہے اور کوئی بھی سنوائی نہیں ہو رہی ہے۔

مزید پڑھیں:Srinagar City شہر میں ٹھیلے والوں کے لئے علیحدہ زون تیار ہورہے ہیں

انہوں نے کہا کہ کشمیر کے مختلف اضلاع میں اس وقت بجلی کی شدید قلت ہے اور اس سے کسانوں کو کافی دشواریوں کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے۔ الطاف ملک نے کہا کہ دن بہ دن لوگ بے جے پی سے دور ہوتے جارہے ہے اور وہ کانگریس میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں اور ہم کو امید ہیکہ مستقبل میں کانگریس لوگوں کے مسئلے مسائل حل کرے گی۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.