ETV Bharat / state

مشیر فاروق خان نے سوپور کا دورہ کیا

کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کے اولین ایجنڈے میں ہے، مشیر نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بروقت تدارک کے لئے تمام حقیقی مطالبات اٹھائے جائیں گے۔

مشیر فاروق خان نے سوپور کا دورہ کیا
مشیر فاروق خان نے سوپور کا دورہ کیا
author img

By

Published : Mar 26, 2021, 10:04 AM IST

لیفٹیننٹ گورنر کے مشیر فاروق خان نے فروٹ منڈی سوپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے مختلف کاشتکاروں اور دیگر متعلقہ اسٹیک ہولڈرز سے ملاقات کی جنہوں نے انہیں اپنے مسائل اور مطالبات سے آگاہ کیا۔

مشیر کے ہمراہ ڈپٹی کمشنر بارہمولہ بھوپندر کمار، ڈائریکٹر ہارٹیکلچر اعجاز احمد بھٹ، ایم ڈی جے کے ایچ پی ایم سلطان، اے ڈی سی سوپور، ایس پی سوپور، مختلف متعلقہ محکموں کے سربراہان، ضلعی اور افسران سمیت دیگر متعلقہ کارکنان بھی ان کے ہمراہ تھے۔

اس موقع پر فروٹ گرورز ایسوسی ایشن کے صدر سوپور فیاض احمد ملک نے مشیر سے اپنی شکایات / مطالبات سے آگاہ کیا جن میں منڈی میں پینے کے پانی کی سہولت اور باغ سندری روڈ کی تکمیل شامل ہے۔

کسانوں کی فلاح و بہبود حکومت کے اولین ایجنڈے میں ہے، مشیر نے کہا کہ کاشتکاروں کے مفادات کے تحفظ کے لئے ہر ممکن قدم اٹھایا جارہا ہے۔ انہوں نے یقین دلایا کہ بروقت تدارک کے لئے تمام حقیقی مطالبات اٹھائے جائیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ایک مناسب طریقہ کار وضع کیا جائے گا جس میں باغبانی کی پیداوار میں قیمتوں کے اتار چڑھاؤ کو روکنے کے لئے پھلوں کی موثر گریڈنگ اور پیکیجنگ سسٹم متعارف کرایا جائے گا۔ مشیر نے مزید کہا کہ حکومت پھلوں کی منڈیوں میں بنیادی ڈھانچے کو بڑھانے پر کام کر رہی ہے تاکہ انہیں بین الاقوامی منڈیوں کے معیار کے برابر بنایا جاسکے۔

دریں اثنا، متعدد دیگر وفود نے مشیر سے ملاقات کی جنہوں نے اپنے مسائل اور مطالبے پر روشنی ڈالی جس کا مقصد علاقے کی مجموعی فلاح و بہبود ہے۔

ان وفود نے سوپور کے لئے انڈور اسپورٹس اسٹیڈیم، سوپور میں یونیورسٹی کیمپس کے قیام، سرکاری دفاتر میں افسران کی تعیناتی، سی ایچ سی دنگی وچی کی تکمیل، زچہ بچہ اسپتال کا قیام، بجلی بلاتعطل فراہم کرنے کا مطالبہ شامل ہے۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.