وومنز کالج سوپور میں رفیع آباد ادبی مرکز کی جانب سے ’’ہمعصر کاشر شاعری تہِ جدید فکری میلانات‘‘ کے عنوان سے یک روزہ ادبی کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔
کانفرنس دو نشستوں پر مشتمل تھی، پہلی نشست میں ڈاکٹر عادل محی الدین نے موضوع کے عنوان سے ایک ادبی مقالہ پیش کیا۔ جس پر تقریب میں بلائے گئے متعدد شعراء و قلمکاروں نے اپنے خیالات کا اظہار کیا۔
دوسری نشست میں ایک محفل مشاعرہ کا اہتمام کیا گیا جس میں متعدد نوجوان شعراء نے اپنا منظوم کلام پڑھ کر شرکاء سے داد تحسین وصول کی۔
منتظمین نے ذرائع ابلاغ کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے کہا کہ کانفرنس کا مقصد نئی نسل کے شعراء کو ایک بہترین پلیٹ فارم مہیا کرانے کے علاوہ انہیں فکری و جدید تقاضوں سے روشناس کرانا تھا۔
مزید پڑھیں: سوپور میں گرینیڈ حملہ، جانی یا مالی نقصان نہیں
انہوں نے کہا کہ وہ نوجوان شعراء کی قابلیت، لگن اور محنت سے کافی مطمئن ہیں۔ ایوانِ صدارت میں اے ڈی سی سوپور، مشہور شاعر رفیق راز، شفق سوپوری، رفیق مسعودی سمیت وادی کے مختلف اضلاع سے آئے قلمکاروں، ادیبوں اور شعراء نے شرکت کی۔