ETV Bharat / state

بارہمولہ میں سینڈ مافیا کے خلاف کارروائی

author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 17, 2023, 7:37 PM IST

ضلع انتظامیہ بارہمولہ کی جانب سے ضلع کے چکھلو علاقے میں غیر قانونی طریقے سے دریائے جہلم سے نکالی گئی ریت کو ضبط کرکے غیر قانونی کان کنی کرنے والوں پر جرمانہ عائد کیا گیا۔

بارہمولہ میں سینڈ مافیا کے خلاف کارروائی
بارہمولہ میں سینڈ مافیا کے خلاف کارروائی
بارہمولہ میں سینڈ مافیا کے خلاف کارروائی

بارہمولہ (جموں کشمیر) : محکمہ مال، ڈسٹرکٹ مائننگ اینڈ جیالوجی محکمہ اور جموں و کشمیر پولیس کی جانب سے ضلع بارہمولہ کے چکھلو علاقے میں سینڈ مافیا کے خلاف ایک بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی۔ ریت مافیا کے خلاف کی گئی کارروائی کے دوران کئی ہزار مکعب فٹ ریت کو ضبط کیا گیا جبکہ محکمہ کی جانب سے غیر قانونی کان کنی میں ملوث افراد پر جرمانہ بھی عائد کیا گیا۔

انتظامیہ کی جانب سے غیر قانونی کان کنی کے خلاف کی گئی کارروائی ڈسٹرکٹ منرل آفیسر کی نگرانی میں انجام دی گئی، جبکہ اس موقع پر کسی بھی صورتحال خاص کر سینڈ مافیا کی جانب سے مزاحمت سے نمٹنے کے لیے پولیس کی بھاری نفری کو بھی طلب کیا گیا تھا۔ یہ کارروائی دن بھر جاری رہی تاہم اس دوران کوئی بھی ناخوشگوار واقعہ رونما نہیں ہوا۔

مزید پڑھیں: Illegal Mining Continues in Kashmir: غیر قانونی کان کنی پر فوری روک لگائے جانے کا مطالبہ

میڈیا نمایئندوں کے ساتھ بات کرتے ہوئے ڈسٹرکٹ منرل آفیسر، سرفراز احمد، نے بتایا علاقے میں غیر قانونی کان کنی کو روکنے کے لیے کئی بار کارروائیاں انجام دی گئی حتیٰ کہ کئی ٹرک بھی ضبط کیے گئے تاہم اس کے باوجود جب لوگ باز نہیں آئے تو ایک مشترکہ حکمت عملی کے تحت بڑی کارروائی عمل میں لائی گئی اور مافیا کی جانب سے ذخیرہ کی گئی ریت کو ضبط کیا گیا۔ انہوں نے کہا کہ ضبط کی گئی ریت کی نیلامی کی جائے گی جبکہ جہلم سے غیر قانونی طور ریت نکالنے والوں پر جرمانہ عائد کرکے انہیں وارننگ دی گئی۔ انہوں نے انتباہ کرتے ہوئے کہا: ’’اگر مستقبل میں سینڈ مافیا باز نہ آیا تو ان کے خلاف سخت قانونی کارروائی عمل میں لاکر ان کے خلاف ایف آئی آر بھی درج کی جائے گی۔‘‘

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.