ETV Bharat / state

اغوا شدہ بی جے پی کارکُن بازیاب - بی جے پی کارکُن

بی جے پی کارکُن اور نائب صدر میونسپل کمیٹی وتر گام معراج الدین ملہ کو بدھ کی صبح نامعلوم افراد نے ان کی رہائش گاہ سے اغوا کرلیا تھا۔

اغوا ہونے والا بی جے پی کارکُن بازیاب
اغوا ہونے والا بی جے پی کارکُن بازیاب
author img

By

Published : Jul 15, 2020, 9:33 PM IST

Updated : Jul 15, 2020, 9:42 PM IST

جموں و کشمیر پولیس نے بتایا کہ بی جے پی کارکُن و میونسپل کمیٹی وترگام کے نائب صدر معراج الدین ماللہ کو بچا لیا گیا ہے۔

انسپکٹر جنرل پولیس کشمیر وجے کمار نے بتایا ' معراج الدین کو پولیس نے بازیاب کر لیا ہے، تاہم انہوں نے مزید تفصیلات دینے سے انکار کردیا۔

پی ایس اے کی میعاد ختم ہونے کے بعد میاں قیوم کی حراست پر وضاحت طلب

وجے کمار نے بتایا کہ تفتیش اور دیگر قانونی کارروائی کے مکمل ہونے کے بعد مزید تفصیلات شیئر کی جائیں گی۔

قبل ازیں ایک پولیس افسر نے بتایا کہ 'آج صبح معراج الدین ملہ کو نامعلوم افراد نے وتر گام میں اپنی رہائش گاہ کے قریب سانٹرو کار میں اغوا کیا۔ اس سلسلہ میں ایک مقدمہ درج کیا گیا ہے اور نامعلوم افراد کی گرفتاری کے لئے تلاشی کاروائی شروع کی گئی ہے'۔

اغوا ہونے والا بی جے پی کارکُن بازیاب
اغوا ہونے والا بی جے پی کارکُن بازیاب

وہیں معراج الدین کی بیٹی نے ایک ویڈیو پیغام جاری کرتے ہوئے اپنے والد کی رہائی کی اپیل کی تھی۔ ہادیہ معراج نے اپنے ایک ویڈیو پیغام میں کہا کہ جس کسی نے بھی انہیں اٹھایا ہے ان سے گزارش ہے کہ وہ انہیں واپس کریں۔

انہوں نے کہا: 'معلوم نہیں ہے کہ میرے پاپا کو اغوا کیا گیا ہے یا ان کے ساتھ کیا ہوا ہے، کوئی ان کو اٹھا کے لے گیا ہے۔ مہربانی کر کے ہماری امانت واپس لوٹا دیں۔ میں آپ سے بھیک مانگتی ہوں۔ ہمارے پاس ان کے سوا کوئی بھی نہیں ہے وہ ہی ہمارا واحد سہارا ہیں'۔

Last Updated : Jul 15, 2020, 9:42 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.