بارہمولہ: شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ کے اوڑی علاقے میں 12 سالہ لڑکا جنگلی جانور کے حملے میں ہلاک ہو گیا۔ ای ٹی وی کو ملی اطلاع کے مطابق اُوڑی کے چولن کلسی گھاٹی کے رہنے والے عامر احمد ولد منیر احمد اپنے گھر کے باہر تھے جب اہل خانہ کو لاپتہ ہونے کا پتہ چلا تو آس پاس علاقے میں تلاشی شروع کر دی۔ Teenage Boy Died in a Wild Animal Attack in Baramulla
یہ بھی پڑھیں: جنگلی جانور کے حملے میں کمسن بچی کی ہلاکت کے بعد گاندربل میں خوف کا ماحول
تلاش کے دوران اس کی لاش جس پر کسی جانور کے زخم کے نشانات تھے، قریبی جنگل کے علاقے میں پڑی ہوئی ملی۔ اہل خانہ نے کہا کہ 'لاش ملنے کے بعد پولیس موقع پر پہنچ گئی تھی اور معاملے کی تفتیش کر رہی ہے۔' وہیں اس واقعہ کے بعد علاقے میں خوف کا ماحول ہے۔